BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 04 February, 2006, 10:03 GMT 15:03 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لوٹی گیس فیلڈ: پائپ لائن تباہ

ایف سی اہلکار
سرکاری اہلکاروں پر دو سو راکٹ داغے گئے: حکام
ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم افراد نے سنیچر کو لوٹی گیس فیلڈ کے کنویں اور پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا ہے۔

حکام نے کہا ہے کہ کل رات سے نیم فوجی دستے کے قلعے پر اب تک کوئی دو سو راکٹ داغے گئے ہیں ادھر شہر میں جھڑپیں ہوئی ہیں لیکن کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ڈیرہ بگٹی کے ضلعی رابطہ افسر عبدالصمد لاسی نے کہا ہے کہ مزاحمت کاروں نے لوٹی گیس فیلڈ کے کنواں نمبر دس اور گیس پائپ لین کو دھماکے سے اڑا دیا ہے جس سے کوئی ساٹھ فٹ پائپ لان کو نقصان پہنچا ہے۔ اس کنویں سے کوئی دو ملین کیوبک فٹ گیس نکلتی ہے جبکہ لوٹی پلانٹ سے پینتیس ملین کیوبک فٹ گیس نکلتی ہے۔

عبدالصمد لاسی نے کہا ہے کہ اس سے کوئی زیادہ اثر تو نہیں پڑے گا لیکن لوٹی اور پیر کوہ گیس پلانٹ دونوں سے کوئی ستر ملین کیوبک فٹ گیس نکلتی ہے اور دونوں پلانٹس کی پانی کی پائپ لائن پہلے سے تباہ ہیں جنہیں اگر مرمت نہ کیا گیا تو پھر گیس کی فراہمی متاثر ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ کل رات سے قبائلی مسلح افراد نے بڑی تعداد میں ایف سی کے قلعہ سول کالونی اور انتظامی دفاتر پر راکٹ داغے ہیں۔ کل رات ایف سی کا ایک اہلکار زخمی ہو گیا تھا۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس مسئلے کے حل کے لیے بڑی کارروائی کرنا ہوگی کیونکہ اب تک سیکیورٹی فورسز صرف دفاع کر رہی ہیں۔

ادھر نواب اکبر بگٹی کی رہائش گاہ سے نبی بخش نامی شخص نے کہا ہے کہ آج صبح سے گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایف سی نے شہر میں دکانوں اور مکانوں پر راکٹ داغے ہیں جبکہ سنگسیلہ کے مقام پر سکیورٹی فورسز اور مسلح قبائلیوں کے مابین شدید جھڑپیں جاری ہیں لیکن کوئی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ نبی بخش نے کہا کہ وہ خود خندق میں چھپے ہوئے ہیں اور باہر نکلنے کی کوئی صورت نظر نہیں آرہی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ایف سی کے اہلکاروں نے ایک خاندان پر راکٹ داغے جو نقل مکانی کر رہے تھے جن میں دو عورتوں سمیت تین افراد زخمی ہوئے ہیں لیکن سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد