زلزلہ سردی:3 بچوں سمیت 7 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں محکہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ زلزے سے متاثرہ ایک گاؤں میں سردی کے باعث سات افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ ہلاک ہونے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں ۔ یہ ہلاکتیں وادی نیلم کے ایک دور دراز گاؤں جبڑ باڑیاں میں گذشتہ ہفتے کے دوران ہوئیں ۔ مظفرآباد کے ڈسڑکٹ ہیلتھ افسر سردار محمود خان نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں تین بچے اور چار عمر رسیدہ افراد ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ہلاکتیں سردی کے باعث واقع ہوئیں ۔ انھوں نے کہا کہ ان ہلاکتوں کی اطلاع کے بعد اس علاقے میں عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے پیر کے روز ایک میڈیکل کیمپ قائم کیا گیا اور وہاں ہیلی کاپڑ کے ذریعے ڈاکڑ اور ادویات پہنچائی گئیں۔ کشمیر کے متاثرہ علاقوں میں بعض ایسے دور دراز اور کٹے ہوئے علاقے ہیں جہاں صحت کی سہولتوں کا فقدان ہے اور ایسے لوگوں کو کسی نزدیکی صحت کے مراکز تک پہنچنے کے لیے گھنٹوں کا سفر کرنا پڑتا ہے ۔ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے زلزے سے متاثرہ علاقوں میں لوگ یا تو خیموں میں زندگی بسر کر رہے ہیں یا وہ ٹین کی چادروں اور لکڑی کے بنائے گئی عارضی رہائشوں میں رہتے ہیں۔ متاثرہ علاقوں خاص طور پر پہاڑی علاقوں میں اب بھی بہت سارے لوگوں کو عارضی رہائش کے لیے ٹین کی چادریں نہیں ملی ہیں اور وہ سردی کے باعث بہت ہی مشکل حالات میں زندگی بسر کر رہے ہیں ۔ تعراسکے ساتھ ساتھ متاثرین کی بڑی تعداد کو اپنے آپ کو گرم رکھنے کا بھی کوئی مناسب انتظام نہیں ہے۔ حکام کہتے ہیں کہ متاثرہ علاقوں میں اب بھی بہت سارے بچے ہیں جن کے پاس گرم کپڑے نہیں ہیں ۔ | اسی بارے میں زلزلہ: 16 لاکھ بچوں کو سردی کا سامنا14 January, 2006 | پاکستان خیمہ بستی میں آگ،3 بچے ہلاک06 January, 2006 | پاکستان ’امداد اطمینان بخش نہیں‘04 January, 2006 | پاکستان کشمیر میں امدادی کارروائیاں معطل03 January, 2006 | پاکستان بلوچستان میں شدید ترین سردی03 January, 2006 | پاکستان پنجگور میں بتیس سال بعد برفباری31 December, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||