BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 24 January, 2006, 12:50 GMT 17:50 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سوئی میں پائپ لائن اڑا دی گئی

پائپ لائن
لوٹی گیس پلانٹ کی پانی کی پائپ لائن کو تاحال مرمت نہیں کیا جا سکا
صوبہ بلوچستان کے شہر سوئی میں پیرکوہ گیس پلانٹ کے قریب پانی کی ترسیل کی پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا گیا ہے۔

دوسری طرف نیم فوجی دستے کی ایک گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی ہے جس سے تین اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے لیکن اس کی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں ہو سکی۔

ڈیرہ بگٹی کے ضلعی رابطہ افسر عبدالصمد لاسی نے کہا ہے کہ نامعلوم افراد نے گیس پلانٹ کو پانی مہیا کرنے والی پائپ لائن کو دھماکہ خیزمواد سے اڑا دیا ہے جس سے پلانٹ اور قریبی آبادی کو پانی کی ترسیل منقطع ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ کمپنی کے پاس کچھ دنوں کا پانی ذخیرہ ہے اور ادھر ایف سی نے متبادل پانی کی ترسیل شروع کر دی ہے۔ اس پائپ لائن کو پہلے بھی دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا تھا جس کو مرمت کر لیا گیا تھا۔ لوٹی گیس پلانٹ کی پانی کی پائپ لائن کو تاحال مرمت نہیں کیا جا سکا جہاں عبدالصمد لاسی کے مطابق بڑی تعداد میں بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں۔

جمہوری وطن پارٹی کے جنرل سیکرٹری آغا شاہد بگٹی نے کہا ہے اس پائپ لائن کو دو جگہوں سے دھماکہ خیز مواد سے اڑایا گیا ہے ۔ انھوں نے کہا ہے مقامی لوگوں کے مطابق کمپنی کے ساتھ طے شدہ معاہدہ تیس دسمبر تک تھا جو ختم ہو چکا ہے لہذا اب کمپنی کو پانی فراہم نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ان کی اطلاع کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں پتھر نالہ کے قریب ایف سی کی ایک گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی ہے جس سے تین اہلکار زخمی ہوئے ہیں لیکن ڈی سی او ڈیرہ بگٹی نے اس کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ عید کے دنوں میں دو مرتبہ ایسے حادثے پیش آچکے ہیں آج یا کل ایسا کوئی حادثہ پیش نہیں آیا ہے۔

عبدالصمد لاسی نے کہا ہے کہ گزشتہ روز شام کو ڈیرہ بگٹی ٹاؤن کے قریب گولہ باری کا تبادلہ ہوا تھا لیکن کسی قسم کے کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اس کے علاوہ خضدار کے قریب وڈھ کے مقام پر ایک زیر تعمیر عمارت مں دھماکہ ہوا ہے جس سے عمارت کا ایک کمرہ تباہ ہو گیا ہے۔ وڈھ کے پولیس افسر غلام مصطفی نے بتایا ہے کہ یہ عمارت ایک سکول کے اساتذہ کی رہائش کے لیے تعمیر کی جا رہی تھی۔

اسی بارے میں
سوئی پائپ لائن میں دھماکہ
12 January, 2006 | پاکستان
فوجی آپریشن کے خلاف مظاہرے
23 January, 2006 | پاکستان
ڈیرہ بگٹی میں خاموشی رہی
23 January, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد