’امدادی‘ ہیلی کاپٹر لاپتہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مدد کرنے والا ریڈ کراس تنظیم کا ایک ہیلی کاپٹر عملے کے سات افراد کے ہمراہ لاپتہ ہو گیا ہے۔ حکام کے مطابق گزشتہ دو دن سے تلاش کی کوششیں بار آور ثابت نہیں ہوسکی ہیں۔ روسی ساخت کا ایم آئی ایٹ ہیلی کاپٹر پشاور سے جمعے کے روز تیل بھروانے کے بعد ترکمانستان واپس جا رہا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقے میں کہیں لاپتہ ہوگیا۔ بین الاقوامی تنظیم ریڈ کراس کے اسلام آباد میں ایک ترجمان رضا ہمدانی نے بی بی سی کو بتایا کہ ہیلی کاپٹر میں سوار عملے کے تمام اراکین کا تعلق ترکمانستان سے تھا۔ ریڈ کراس کے مطابق ہیلی کاپٹر سے آخری رابطہ قبائلی علاقے لنڈی کوتل کے قریب ہوا تھا جس کے کچھ ہی دیر بعد اس سے رابطہ منقطع ہو گیا۔ لاپتہ ہونے والا ہیلی کاپٹر گزشتہ اکتوبر کی تیئس تاریخ کو تین ماہ کے لئے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں کارروائیوں میں شامل ہونے کے لئے پاکستان آیا تھا۔ ترجمان کے مطابق پاکستان اور افغانستان میں فوجی حکام نے اس ہیلی کاپٹر کی تلاش شروع کر دی ہے۔ تاہم سرکاری ذرائع کے مطابق ذیادہ امکان یہی ہے کہ یہ ہیلی کاپڑ افغان علاقے میں لاپتہ ہوا ہو۔ آٹھ اکتوبر کے تباہ کن زلزلے کے بعد وہاں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیلی کاپٹروں کو پیش آنے والا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل گزشتہ برس سولہ اکتوبر کو پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں چھ فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ | اسی بارے میں زلزلہ: امدادی پروازیں منسوخ15 January, 2006 | پاکستان زلزلہ: 16 لاکھ بچوں کو سردی کا سامنا14 January, 2006 | پاکستان امدادی پروازیں عارضی طور پر بند07 January, 2006 | پاکستان امدادی ہیلی کاپٹروں پر دھاوا06 January, 2006 | پاکستان برف کا تودہ گرنے سے24 ہلاک30 December, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||