BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 19 January, 2006, 17:55 GMT 22:55 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بیفٹا ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان
بیفٹا ایوارڈز
بیفٹا ایوارڈز کو برطانیہ کا آسکر کہا جاتا ہے
سال دو ہزار پانچ کے لیے برطانیہ کے سب سے بڑے فلمی ایوارڈز بیفٹا کی نامزدگیوں کا اعلان جمعرات کے روز کر دیا گیا ہے۔

برطانیہ کا آسکر کہے جانے والے ان ایوارڈز کے لیے سب سے زیادہ نامزدگیاں حاصل کرنے والی فلم دی کانسٹینٹ گارڈنر (The Constant Gardner) ہے جسے دس مختلف ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

ماضی کے بر عکس اس سال بیفٹا ایوارڈز کے لیے اعلان کی جانے والی نامزدگیوں میں امریکی فلمیں اچھی خاصی تعداد میں شامل ہیں۔ سب سے بہترین فلموں کی فہرست میں جن پانچ فلموں کا اعلان کیا گیا ہے ان میں دی کانسٹینٹ گارڈنر ہی ایک ایسی فلم ہے جو برطانوی فلم کہی جا سکتی ہے۔

اس فلم کو سب سے بہترین ہدایت کاری کے علاوہ نو دیگر ایوارڈز کے لیے بھی نامزد کیا گیا ہے۔

گزشتہ سال کی ہٹ فلموں میں پرائڈ اینڈ پریجوڈس اور ہیری پوٹر سیریز کی آخری فلم باکس آفس میں زبردست کامیاب رہیں اور ان دونوں کو ہی برطانوی فلموں کی فہرست میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

بیفٹا فلم کمیٹی کے چیئرمین اور ایک آزاد برطانوی فلم پروڈیوسر ڈیوڈ پیرفٹ کہتے ہیں کہ برطانیہ کی فلم انڈسٹری کو اس بات کا ملال کم ہے کہ گزشتہ سال برطانیہ میں بننے والی فلمیں اتنی کم تعداد میں کیوں ہٹ رہیں، تاہم غیر ملکی سرمایہ کاری میں تیس فیصد کمی انہیں زیادہ پریشان کر رہی ہے۔

اس کی وجہ وہ کچھ یوں بیان کرتے ہیں کہ ’بین الاقوامی بازار میں ڈالر کے کمزور ہونے کا منفی اثر نہ صرف برطانیہ میں بلکہ امریکہ سے باہر ہونے والی تمام شوٹنگز پر پڑا ہے۔ پھر یہ کہ خود برطانیہ میں فلم ٹیکس پر ملنے والی رعایت بھی کم کر دی گئی جس سے برطانوی فلم پروڈیوسرز کی پریشانیاں خطرناک حد تک بڑھ گئیں‘۔

اس سال بیفٹا ایوارڈز جیتنے والوں کے ناموں کا اعلان انیس فروری کو لندن میں کیا جائے گا۔ اور توقع ہے کہ ’بروک بیک ماؤنٹین‘، ’ دی کانسٹینٹ گارڈنر‘، جارج کلونی کی فلم ’گڈ نائٹ‘ اور ’گڈ لک‘ ایوارڈز جیتنے والوں کی فہرست میں یقینی طور پر شامل ہو سکتی ہیں۔

ویر زارہویر زارا: بہترین فلم
آیفا ایوارڈز میں ویر زارا سب سے آگے
ریچل ایڈمزایم ٹی وی ایوارڈ
ریچل ایڈمزکو بہترین بوسے سمیت 3 ایوارڈ
اسی بارے میں
ملین ڈالر بےبی جیت گئی
28 February, 2005 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد