BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 09 January, 2006, 11:16 GMT 16:16 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
زلزلہ: 17 جنوری سے نیٹو فوج واپس

ایک ہزار کے قریب نیٹوانجنیئر، ڈاکٹر اور دیگر ماہرین پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کام کر رہے ہیں۔
پاکستان میں زلزلہ زدہ علاقوں میں امدادی کام کرنے والے’نیٹو فورسز‘ کی واپسی سترہ جنوری سے شروع ہوجائے گی۔

یہ بات پاکستان میں موجود ’نیٹو فورسز‘ کے ایک ترجمان میجر ایرک بران نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتائی اور کہا کہ فروری کے وسط تک ان کے تمام فوجی واپس چلے جائیں گے۔

گزشتہ سال آٹھ اکتوبر کو پاکستان میں آنے والے بدترین زلزلے سے ستر ہزار سے زیادہ افراد ہلاک اور اس سے زیادہ تعداد میں زخمی ہوئے تھے۔

زلزلہ زدہ علاقوں میں امدادی کام کے لیے پاکستان کی اپیل پر ’نیٹو فورسز‘ کے ایک ہزار کے قریب انجنیئر، ڈاکٹر اور دیگر ماہرین نومبر میں پاکستان پہنچے تھے۔

نیٹو کے فوجیوں کی پاکستان آمد متنازعہ بن گئی اور حزب اختلاف کی بیشتر جماعتوں نے خدشات ظاہر کیے تھے کہ وہ پاکستان میں مستقل رہیں گے اور کشمیر کا سروے کر رہے ہیں۔ حکومت نے حزب اختلاف کی تنقید کو مسترد کرتی رہی ہے۔

نیٹو کے علاوہ اقوام متحدہ کے کئی ادارے بھی زلزلہ زدہ علاقوں میں سرگرمِ عمل ہے
نیٹو کے پاکستان میں موجود ایک ہزار کے قریب فوجیوں میں برطانیہ، لگسمبرگ، پولینڈ، اٹلی، سپین، ہالینڈ، فرانس اور پرتگال کے فوجی شامل ہیں۔

میجر ایرک نے بتایا کہ نیٹو فورسز اپنے ساتھ لائی گئی مشینری اور ہیلی کاپٹر وغیرہ واپس لے جائیں گے۔ ان کے مطابق یکم فروری تک زلزلہ زدہ علاقوں سے واپسی مکمل ہوگی۔ جبکہ فروری کے وسط تک تمام فوجی پاکستان چھوڑ دیں گے۔

نیٹو افواج کے ترجمان کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے تین ہزار سے زیادہ مریضوں کو طبی امداد دی اور بیشتر مریض دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں پھنسے ہوئے تھے۔ ان کے مطابق نیٹو کی موبائیل فضائی میڈیکل ٹیم نے بیسیوں ایسے افراد کی جان بچائی جوکہ بروقت طبی امداد نہ ملنے کی صورت میں مرجاتے۔

انہوں نے بتایا کہ ستر سے زیادہ شیلٹر تعمیر کرنے، تعلیمی اداروں کی بحالی اور سینکڑوں ٹن ملبہ ہٹانے کا کام بھی نیٹو فورسز نے کیا۔

اسی بارے میں
زلزلہ: سردی سے 18 بچے ہلاک
05 January, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد