بس پر پہاڑی تودہ آگرا، ایک ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے دور افتادہ پہاڑی ضلع کوہستان میں پولیس کا کہنا ہے کہ ایک مسافر بس پر کل رات تودہ گرنے سے ایک شخص ہلاک جبکہ اٹھارہ زخمی ہوئے ہیں۔ بس میں پھنسے مزید چھ مسافروں کو نکالنے کی کوشش کی جاری ہے۔ کوہستان پولیس کے ایک اہلکار کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی رات ساڑھ گیارہ بجے پیش آیا جب گلگت سے روالپنڈی جانے والی ایک بس پر سازین کے مقام پر پہاڑی تودہ آگرا۔ اس سے بس سڑک سے نیچے جاگری۔ پولیس کے مطابق صبح تک اٹھارہ زخمی مسافر بس سے نکالے جاچکے ہیں جن میں سے نو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ مزید چھ مسافروں کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔ ایک پولیس افسر کے مطابق انہیں بس کی چھت کاٹ کر نکالا جا رہا ہے۔ زخمیوں کو شمالی علاقاجات کے قریبی شہر چلاس طبی امداد کے لیے لایا گیا ہے۔ پندرہ چونتیس نمبر کی یہ بس سرکاری کمپنی نیٹکو بتائی جاتی ہے۔ گزشتہ دنوں کوہستان میں ہی ایک پہاڑی تودہ گرنے سے چوبیس کانکن ہلاک ہوگئے تھے۔ ضلع کوہستان حالیہ زلزلے سے بھی متاثرہ ہوا تھا۔ | اسی بارے میں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||