BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 22 December, 2005, 14:42 GMT 19:42 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کورٹ: جج کےخلاف کارروائی کا حکم

سپریم کورٹ
صوبہ سرحد کی ایک ہندو خاتون کرشنا وانتی اور ان کے شوہر چمن لال پر قران کی بے حرمتی کا الزام ہے
پاکستان کی سپریم کورٹ نے قرآن کی مبینہ بے حرمتی کرنے والی خاتون ملزم کی ضمانت منظور کرنے والے جج کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دیا ہے۔

یہ حکم سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری، جسٹس فقیر محمد کھوکھر، اور جسٹس جاوید احمد بٹر پر مشتمل بینچ نے جمعرات کوجاری کیا۔

صوبہ سرحد کی ایک ہندو خاتون کرشنا وانتی اور ان کے شوہر چمن لال پر الزام ہے کہ انہوں نے مسلمانوں کی الہامی کتاب قرآن کی مبینہ طور پر بے حرمتی کی ہے۔

جب ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تو اس دوران چمن لال نے اسلام قبول کرلیا اور مسلمان ہوگئے اور اس بنا پر ان کو پشاور ہائی کورٹ نے ضمانت پر رہا کردیا۔

کرشنا وانتی نے اپنی ضمانت پر رہائی کے لیے مردان کے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں درخواست دی جو کہ جج نے مسترد کردی۔ خاتون نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی۔

ابھی ان کی اپیل زیر سماعت ہی تھی کہ اس دوران کرشنا وانتی بھی مسلمان ہوگئی اور دوبارہ مردان کے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کردی اور ٹرائل کورٹ کے جج محمد ایاز خان نے درخواست منظور کرتے ہوئے خاتون کو رہا کردیا۔

سپریم کورٹ کو جب معلوم ہوا تو انہوں نے سخت نوٹس لیتے ہوئے مردان کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے متعلقہ جج سے رپورٹ طلب کرلی۔

اس عدالت کے جج نے کہا کہ مسلمان ہونے کے بعد انہوں نے خاتون کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم سنایا۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ جب معاملہ ان کے ہاں زیر سماعت ہے تو ٹرائل کورٹ جس نے پہلے ضمانت کی درخواست رد کردی وہ دوبارہ کیسے منظور کرسکتی ہے۔

عدالت نے چار ہفتوں کے اندر خاتون ملزم کو سپریم کورٹ میں ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم دیا۔ جبکہ جج محمد ایاز خان سے کہا ہے کہ وہ وضاحت پیش کریں کہ انہوں نے ایسی فاش غلطی کیوں کی ہے۔

اسی بارے میں
سپریم کورٹ کے لیے پانچ نئے جج
14 September, 2005 | پاکستان
سربجیت کی سپریم کورٹ سے اپیل
28 September, 2005 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد