باغ: خیمہ بستی اکھاڑنے پر جھگڑا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع باغ میں حکومت کی طرف سے خیمہ بستی کو دوسری جگہ منتقل کرنے کے مسئلے پر اختلافات پیدا ہو گئے اور حکومت نے برطانوی امدادی تنظیم کے ایک رکن کو حراست میں لے لیا ہے۔ حکومت گلوبل ریلیف کی جانب سے قائم کی گئی خیمہ بستی کو کسی دوسری جگہ منتقل کرنا چاہتی ہے لیکن وہاں کے مکین کہیں اور جانے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ اطلاعات کے مطابق گلوبل ریلیف کی جانب سے زلزلہ متاثرین کے لیے قائم کی جانے والی خیمہ بستی نیٹو فوجیوں کے لیے قائم کیے گئے کیمپ اور ڈپٹی کمشنر آفس کے قریب ہے۔ خیمہ بستی کے مینیجر آفتاب آحمد نے بی بی سی اردو ڈاٹ کام کو بتایا کہ انتظامیہ نے ان کو بتایا تھا کہ وہ خیمہ بستی کو کہیں اور منتقل کرنا چاہتی ہے لیکن انہوں نے کہا خیمہ بستی کے مکین کہیں جانے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ جمعہ کی صبح پولیس کی ایک بڑی تعداد نے آ کر خیمہ بستی کے ٹینٹ اکھاڑنے شروع کیے لیکن مکینوں کی طرف سے مزاحمت کے بعد وقتی طور کام روک دیا۔ پولیس بعد از دوپہر پھر وہاں پر آ گئی اور کیمپ اکھاڑنے شروع کر دیے لیکن مکینوں کی طرف سے مزاحمت کے بعد وقتی طور پر خیمے اکھاڑنے کے کام کو روک دیا ہے۔ پولیس نے گلوبل ریلیف خیمہ بستی کے کوارڈینیٹر ارشد شہزاد کو حراست میں لے لیا۔ علاقے کے پولیس سٹیشن نے ارشد شہزاد کو حراست میں لینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کے حکم پر ارشد شہزاد کو حراست میں لیا گیا ہے لیکن ان پر کوئی مقدمہ قائم نہیں کیا گیا ہے۔ باغ کے ڈپٹی کمشنر امجد پرویز نے بی بی سی کو بتایا کہ خیمہ بستی کی جگہ نیٹو کے فوجی کیمپ کی حفاظت کے لیے پاکستان فوج وار رینجرز کے لیے کیمپ کرنا ہے اس لیے خیمہ بستی کو وہاں سے دوسری جگہ متقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ زلزلہ سے متاثرین کو منتقل کرنے کی کوشش کی گئی تھی وہاں پہلے سے خیمے نصب ہیں اور کم از کم تیس خاندان وہاں پر رہ رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ خیمہ بستی کے مکین پہلے وہاں سے منتقل ہونے کے لیے تیار تھے لیکن بعد کچھ ’شرپسندوں‘ کے اکسانے پر انہوں وہاں سے جانے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ادارے یو این ایچ سی آر سے درخواست کی ہے کہ وہ خیمہ بستی کے لیے جگہ تجویز کرے جہاں خیمہ بستی قائم کی جائے گی۔ | اسی بارے میں بے گھروں کے لیے خیمہ شہر 14 October, 2005 | پاکستان خیمہ بستی منتقلی پر تناؤ22 October, 2005 | پاکستان فوج کو خیمہ بستی بسانے کی تربیت12 November, 2005 | پاکستان ’اس بےحیائی سے موت بہتر ہے‘06 November, 2005 | پاکستان خیمےمیں آگ سےدو بچے ہلاک19 November, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||