BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 12 November, 2005, 13:39 GMT 18:39 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فوج کو خیمہ بستی بسانے کی تربیت

یو این ایچ سی آر کی خیمہ بستیاں
یو این ایچ سی آر پاکستان میں خیمہ بستیاں بسانے اور ان کا انتظام و انصرام کرنے کا تجربہ رکھتی ہے
اقوامِ متحدہ کا ادارہ برائے مہاجرین ( یواین ایچ سی آر) سوموار سے مظفر آباد میں زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں خیمہبستیاں بسانے کے حوالے سے پاک فوج کی تربیت شروع کرے گا۔

اسلام آباد میں یو این ایچ سی آر کےترجمان بابر بلوچ نے بی بی سی کو بتایا کہ سوموار سے وسیع پیمانے پر شروع ہونے والے پروگرام کے تحت فوجیوں اور متاثرہ افراد کو خیمے لگانے سے قبل صاف پانی کی دستیابی، نکاسی آب کے خاطر خواہ انتظام اور علاج معالجے کی بنیادی سہولیت کی فراہمی کے بارے میں خصوصی تربیت دی جائےگی۔

بابر بلوچ کاکہنا تھا کہ سردی کے آمد کے ساتھ ساتھ صوبہ سرحد اور کشمیر میں ان مقامات میں بیماریاں زیادہ پھیل چکی ہیں جہاں پر بلا سوچے سمجھے خیمے لگائے گئے ہیں۔

بابر بلوچ نے کہا کہ ان کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پہنچ چکی ہیں جہاں پر وہ خیموں میں مقیم افراد کو صحت اور صفائی کے علاوہ آگ جلانے کے بارے میں خصوصی تربیت دے رہے ہیں۔

بابر بلوچ نے مزید بتایا کہ سوموار کو مظفر آباد میں شروع ہونے والے تربیتی کورسز کیلیے یو این ایچ سی آر کے غیر ملکی ماہرین پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ یو این ایچ سی آر کے ماہرین کا کہنا ہے کہ زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں جو لا کھوں خیمے مزید لگنے ہیں ان کے لیے حکومت پاکستان کو اب مناسب مقام کے تعین کے ساتھ وہاں پر زندگی کی دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لیے منصوبہ بندی کرنی ہوگی بصورت دیگر لوگوں خصوصا بچوں میں بیماریوں کے پھیلنے کے خدشات بڑھ جائیں گے۔

یو این ایچ سی آر گزشتہ تیس سال سے پاکستان میں خیمہ بستیاں بسانے اور ان کا انتظام و انصرام کرنے کا تجربہ رکھتی ہے۔

اسی بارے میں
ایک کمرہ بنا کردیں گے: فاروق
11 November, 2005 | پاکستان
خیمے نہیں بلکہ ٹین کی چادریں
08 November, 2005 | پاکستان
’اس بےحیائی سے موت بہتر ہے‘
06 November, 2005 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد