BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 17 November, 2005, 03:19 GMT 08:19 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کچھ کشمیری ایل او سی پار کریں گے
 اب تک کشمیری لائن آف کنٹرول تک ہی آسکتے تھے
اب تک کشمیری لائن آف کنٹرول تک ہی آسکتے تھے
کشمیر میں وہ لوگ جو سرینگر مظفر آباد بس سروس بند ہو جانے کے سبب اپنے گھروں کو نہیں لوٹ پا رہے تھے جمعرات کو لائن آف کنٹرول پار کر سکیں گے۔

ایل او سی پر بی بی سی کے نامہ نگار الطاف حسین نے بتایا کہ جمعرات کو صرف وہی لوگ ایل او سی پار کریں گے جو زلزلے سے دو روز قبل سرینگر سے مظفر آباد اور مظفر آباد سے سرینگر گئے تھے۔

نامہ نگار نے بتایا کہ دیگر لوگ جو اپنے عزیز اور اقارب کی مدد کے لیے جانا چاہتے ہیں ان کے لیے چوبیس نومبر کی تاریخ دی گئی ہے۔ ان لوگوں کے لیے اجازت نامے کا طریقہ کار وہی ہے جو بس کے ذریعے ایل او سی پار کرنے کے لیے طے کیا گیا تھا۔

نامہ نگار نے بتایا کہ اجازت نامے کا طریقہ کار بہت مشکل اور طویل ہے اور سرینگر میں کشمیری رہنما میر واعض عمر فاروق نے کہا ہے کہ اس سے زلزلے کے بعد ایل او سی کھولنے کا مقصد فوت ہو جائے گا۔

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں بی بی سی کے نامہ نگار ذوالفقار علی نے بتایا کہ لوگوں کو اس طریقہ کار سے بہت مایوسی ہوئی ہے کیونکہ ان کا خیال تھا کہ وہ لوگ ایل او سی کے پار اپنے رشتہ داروں کی مدد اور خیریت معلوم کرنے کے لیے جا سکیں گے لیکن اب کسی کے ایل او سی پار کرنے کا فیصلہ دونوں ممالک کی حکومتوں کے ہاتھ میں۔

امدادی سامان کے تبادلے کے بارے میں بھی انہوں نے کہا کہ اس کی علامتی حیثیت ہے۔ ابتدائی طور پر خیال تھا کہ دونوں ممالک ایل او سی کے پار ان علاقوں میں سامان پہنچائیں گے جہاں وہاں کی منتظم حکومت کے لیے پہنچنا مشکل ہے لیکن اب دونوں ان علاقوں میں امدادی سامان کا تبادلہ کر رہے ہیں جہاں دونوں کا پہنچنا ممکن ہے۔

پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے بدھ کو بی بی سی کو بتایا تھا کہ کشمیری جمعرات کو لائن آف کنٹرول پر کھولے جانے والے پانچ مقامات میں سے ایک چکوٹھی-اُوڑی سیکٹر سے پیدل چل کر لائن آف کنٹرول پار کریں گے۔

ترجمان کے مطابق پاکستان کی طرف سے بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے تراسی افراد کو پاکستان کے زیرانتظام کشمیر آنے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے ستر کشمیری لائن کے اس پار جائیں گے۔

انہوں نے کہا تھا کہ جمعرات کو صرف وہی لوگ کنٹرول لائن پار کر سکیں گے جن کے ناموں کی تصدیق کا کام مکمل ہو چکا ہوگا۔

دونوں ممالک کے حکام گزشتہ ماہ کی انتیس تاریخ کو لائن آف کنٹرول پر پانچ مقامات کھولنے پر متفق ہوئے تھے۔ یہ مقامات کھل تو گئے مگر ابھی تک کسی کشمیری کو ان مقامات سے لائن آف کنٹرول پار کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

دونوں جانب سے بڑی تعداد میں کشمیری ہر کھلنے والے مقام پر اس امید پر آتے تھے کہ ان کو لائن آف کنٹرول کے اس پار رہنے والے اپنے رشتہ داروں کی ایک جھلک دیکھنے کو مل سکے یا زلزلے کے بعد ان کی خیریت معلوم ہو سکے۔

اسی بارے میں
وہاں بڑی بے بسی ہے
06 November, 2005 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد