BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 17 November, 2005, 16:54 GMT 21:54 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
صدر مشرف کو صدر بش کا فون

صدر مشرف اور صدر مشرف: فائل فوٹو
صدر مشرف نے بڑے پیمانے پر امدادی سامان بھجوانے پر امریکی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا
امریکی صدر جارج ڈبلیو بش نے جمعرات کے روز فون کرکے صدر جنرل پرویز مشرف کو زلزلہ زدگاں کی ہر ممکن امداد کا یقین دلایا ہے۔

انہوں نے زلزلے سے ہونے والے نقصان پر امریکی حکومت اور عوام کی جانب سے دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سنیچر کے روز ہونے والی عالمی امدادی کانفرنس میں امریکی وفد شرکت کرے گا اور پاکستان کی بحالی اور تعمیر نو کے کاموں میں بھرپور مدد کی جائے گی۔

صدر جنرل پرویز مشرف نے ہیوی مشینری اور بڑے پیمانے پر امدادی سامان بھجوانے پر امریکی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ اس وقت بھی امریکہ کے بڑے ہیلی کاپٹر شنوک، سڑکیں کھولنے کے لیے مشینری، انجنیئرز اور ڈاکٹرز کی ٹیمیں امدادی کام میں مصروف ہیں۔

صدر جنرل پرویز مشرف اور وزیراعظم شوکت عزیز کو گزشتہ دنوں سے روس، فرانس، جرمنی اور دنیا کے دیگر اہم ممالک اور حکومتوں کے سربراہان کے فون آچکے ہیں اور انہوں نے بھی بھرپور امداد اور تعاون کا یقین دلایا ہے۔

66امداد کے دہرے میعار
صدر مشرف کے انٹرویو کی ویڈیو
66امریکی،برطانوی مدد
امریکی ہسپتال، برطانوی ہیلی کاپٹر پاکستان روانہ
اسی بارے میں
ڈونر کانفرنس کےلیے ریڈ الرٹ
15 November, 2005 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد