کشمیری کل کنٹرول لائن پار کریں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان اور بھارت بدھ کو زلزلے سے متاثرہ منقسم کشمیری خاندانوں کو لائن آف کنٹرول سے ایک دوسرے کے زیر انتظام کشمیر کے علاقوں میں جانے کی اجازت پر رضا مند ہو گئے ہیں ۔ پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے بی بی سی کو بتایا کہ کشمیری کل یعنی جمعرات کو لائن آف کنٹرول پر کھولے جانے والے پانچ مقامات میں سے ایک چکوٹھی-اُوڑی سیکٹر سے پیدل چل کر لائن آف کنٹرول پار کریں گے۔ ترجمان کے مطابق پاکستان کی طرف سے بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے تراسی افراد کو پاکستان کے زیرانتظام کشمیر آنے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے ستر کشمیری لائن کے اس پار جائیں گے۔ انہوں نے کہ جمعرات کو صرف وہی لوگ کنٹرول لائن پار کر سکیں گے جن کے ناموں کی تصدیق کا کام مکمل ہو چکا ہوگا۔ آٹھ اکتوبر کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہوگا کہ کنٹرول لائن کے دونوں طرف کے کشمیروں کو آر پار جانے کی اجازت ہوگی۔ دونوں ممالک کے حکام گزشتہ ماہ کی انتیس تاریخ کو لائن آف کنٹرول پر پانچ مقامات کھولنے پر متفق ہوئے تھے۔ یہ مقامات کھل تو گئے مگر ابھی تک کسی کشمیری کو ان مقامات سے لائن آف کنٹرول پار کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ دونوں جانب سے بڑی تعداد میں کشمیری ہر کھلنے والے مقام پر اس امید پر آتے تھے کہ ان کو لائن آف کنٹرول کے اس پار رہنے والے اپنے رشتہ داروں کی ایک جھلک دیکھنے کو مل سکے یا زلزلے کے بعد ان کی خیریت معلوم ہو سکے۔ ادھر آج لائن آف کنٹرول پر حاجی پیر اور اڑی سیکٹر میں پانچواں کراسنگ پوائنٹ کھولا گیا۔ لائن آف کنٹرول کے کراسنگ پوائنٹس پر دونوں جانب کشمیریوں کی سہولت کے لئے امدادی کیمپ، امیگریشن کاؤنٹر، کرنسی کی تبدیلی کے کاؤنٹر اور پبلک کال آفس بنائے گئے ہیں۔ ان مقامات پر دو سال قبل تک دونوں ممالک کی افواج کے درمیان شدید فائرنگ ہوا کرتی تھی۔ مگر دو سال قبل شروع ہونے والے امن عمل کے بعد جہاں دونوں حکومتوں کے درمیان تعلقات بہتر ہوئے وہاں دونوں ممالک کی افواج کے درمیان بھی فائرنگ کا تبادلہ بند ہو گیا۔ | اسی بارے میں وہاں بڑی بے بسی ہے06 November, 2005 | انڈیا لائن آف کنٹرول ، لوگوں کا غصہ، ہوائی فائرنگ07 November, 2005 | انڈیا ایل او سی کھلنے میں مزید تاخیر 09 November, 2005 | انڈیا کشمیریوں کی فہرستوں کا تبادلہ14 November, 2005 | پاکستان ایل اوسی کھل گئی، کشمیری اب تک منتظر 14 November, 2005 | پاکستان پانچواں کراسنگ پوائنٹ کھل گیا16 November, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||