’شوہرنے ناک، ہونٹ کاٹ دیے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سندھ میں ناجائز جنسی تعلقات کے الزام میں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کی ناک اور ہونٹ کاٹ دیے ہیں۔ زخمی خاتوں کو ہسپتال پہنچادیا گیا ہے۔ یہ واقع حیدرآباد شہر کے قصبے ہوسڑی میں پیش آیا ہے جہاں گلزار نامی شخص نے مبینہ طور پر اپنی بیوی زلیخاں کی ناک اور ہونٹ چہری سے کاٹ کر انہیں زخمی کردیا۔ اس واقعہ کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔ زلیخاں کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا مقدمہ درج کرانے گیا تھا مگر پولیس مقدمہ درج نہیں کر رہی جبکہ ہوسڑی پولیس کا کہنا ہے کہ کوئی شخص رپورٹ درج کرانے نہیں آیا۔ سول ہسپتال حیدرآباد میں زیر علاج زلیخاں نے بتایا کہ انہوں نے اپنی پندرہ سالہ بیٹی کا رشتہ اپنی بہن کے بیٹے سے طے کیا تھا مگر ان کے شوہر کی خواہش تھی کہ رشتہ ان کے بھانجے کو دیا جائے۔شوہر نے اس رشتہ کو ماننے سے انکار کر دیا۔ زلیخاں نے کہا کہ ’ میں نے اپنے شوہر کی شکایت ان کے بھائیوں سے بھی کی جس پر مشتعل ہوکر انہوں نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا۔‘ زلیخاں کے مطابق انہوں نے بیٹے کی منگنی کی رسم کے لئے دو ہزار روپے جمع کیے تھے۔ دو روز قبل جب شوہر نے پوچھا کہ یہ پیسے کہاں سے آئے ہیں تو انہوں نے بتایا کہ انہوں نے خود جمع کیے ہیں مگر شوہر نے ان کی ایک نہ مانی اور اُن پر ناجائز تعلقات کا الزام لگاتے ہوئے مار پٹائی کی اور چھری سے ناک اور ہونٹ کاٹ دیے۔ زلیخاں نے بتایا کہ ان کے شوہر کام کاج بھی نہیں کرتے جبکہ گھر ان کے تین بیٹوں کی مزدوری سے چلتا ہے۔ | اسی بارے میں غیرت: چار ہزار سے زائد قتل09 July, 2004 | پاکستان ایک سال میں 107 افراد کاروکاری12 May, 2005 | پاکستان پولیس پر جنسی زیادتی کا مقدمہ06 September, 2005 | پاکستان طالبہ سے زیادتی، تحقیقات کا حکم29 April, 2005 | پاکستان جنسی زیادتی کے بعد بچی قتل14 July, 2004 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||