چھ نئے ایف ایم ریڈیو سٹیشن | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی حکام نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ایف ایم ریڈیو سٹیشنوں کے چھ عارضی لائسنس جاری کیے ہیں۔ ان لائسنسوں کے تحت پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر اور صوبہ سرحد میں باغ، مظفرآباد، میرپور اور ٹھنڈیانی سے ایف ایم نشریات شروع کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ پنجاب یونیورسٹی کے شعبۂ ابلاغ عامہ کو بھی راولاکوٹ سے ایف ایم نشریات شروع کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ معمول کے برخلاف یہ لائسنس محض ایک دن میں جاری کیے گئے ہیں جب کہ عام حالات میں پیمرا یہ لائسنس جاری کرنے میں دو ماہ کی مدت لگاتی ہے۔ ان حکام کے مطابق ان لائسنسوں کے اجراء کا مقصد اطلاعات کی تیز تر ترسیل سے زلزلے کے لیے کی جانے والی امدادی کارروائیوں کو زیادہ مربوط بنانا ہے۔ پیمرا نے جن اداروں کو لائسنس جاری کیے ہیں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی نشریات ایک ہفتے کے اندر شروع کریں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||