علی سلمان بی بی سی اردو ڈاٹ مظفر آباد (کشمیر) |  |
 | | | خیمہ بستیوں کے بچے نئی زندگی سے سمجھوتہ کر رہے ہیں |
مظفرآباد کی ایک نواحی خیمہ بستی میں ایک بچی نے جنم لیا ہے جو پچاس خیموں پر مشتمل اس بستی میں پیدا ہونے والی پانچویں بچی ہے۔ شوائی نالہ کے نزدیک قائم پناہ گزینوں کے اس پڑاؤ کو دعوۃ بستی کا نام دیا گیا ہے۔ ایک بچی تو زلزلے سے اگلے ہی روز پیدا ہوگئی تھی جبکہ یہ بچی تیرہویں روز پیدا ہوئی ہےاور اس بچی کا نام نگہت رکھا گیا ہے۔ بچی کے والد محمد فاروق اور بیوی بلور جان دیگر لوگوں کی طرح خیموں میں ہی قیام پذیر ہیں اور ولادت کے لیے انہیں کسی ہسپتال جانا نصیب نہ ہو سکا لیکن ایک مذہبی تنظیم جماعتۃ الدوعوۃ کے لیڈیز سٹاف نے زچہ بچہ کی مدد کی۔ اس خیمہ بستی کے نومولودں میں سے صرف ایک لڑکا ہے۔ کل رات اس دنیا میں آنے والی بچی اگرچہ والدین کی کسمپرسی کے عالم میں پیدا ہوئی ہے لیکن اس کے عزیز واقارب نے یہ دعا ضرور دی ہے کہ اس کی آمد کے ساتھ خوش بختی بھی اس خیمہ بستی کے مکینوں کا رخ کرے۔ |