BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 20 October, 2005, 09:14 GMT 14:14 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
طالبان کی لاشیں جلانے کی تحقیقات
افغانستان میں امریکی فوجی
امریکی فوج بچے کھچے طالبان کے خلاف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے
امریکی فوج کا کہنا ہے کہ وہ ان دعووں کی تحقیقات کر رہی ہے کہ امریکی فوجیوں نے دو طالبان شدت پسندوں کی لاشیں سرِعام نذرِ آتش کر دیں تھیں۔

یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب ایک آسٹریلوی ٹی وی نے ایک فلم جاری کی جس میں مبینہ امریکی فوجیوں کو طالبان کی لاشوں کو آگ لگاتے دکھایا گیا ہے۔ اس فلم میں دیگر فوجی مقامی افراد پر طعنہ زنی کرتے اور ان پر طالبان کو پناہ دینے کا الزام لگاتے ہوئے بھی دکھائی دے رہے ہیں۔

امریکی فوج نے لاشیں جلانے کے عمل کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اس واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔ فوجی ترجمان میجر جنرل جیسن کیمیا کا کہنا تھا کہ’ یہ ایک گھناؤنا عمل ہے جو ہماری روایات اور ہدایات کے برعکس ہے اور حکام کی جانب سے اس کی اجازت نہیں دی گئی ہے‘۔

امریکی فوجیوں نے ابتدائی طور پر کہا ہے کہ انہوں نے حفظانِ صحت کے اصول کے تحت ان لاشوں کو جلایا۔ یاد رہے کہ مذہب اسلام میں لاشوں کو جلانا ان کی بے حرمتی تصور کی جاتی ہے۔

آسٹریلوی کیمرہ مین سٹیفن ڈیو پونٹ نے یہ فلم قندھار کے نواحی علاقےگنباز میں بنائی ہے اور اس فلم میں پانچ فوجیوں کو ایک چٹان پر کھڑے دکھایا گیا ہے جو دو لاشوں کو جلتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔

اس فلم میں امریکی فوجیوں کو ایک پیغام بھی پڑھتے ہوئے دکھایا گیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ ’طالبان بزدل کتے ہیں اور انہوں نے اپنے ساتھیوں کو مغرب کی طرف منہ کیے جلنے دیا‘۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد