دو سو فوجی ہلاک ہو گئے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان فوج کے ایک ترجمان کے مطابق سنیچر کے روز پاکستان میں آنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں پاکستان فوج کے دو سو فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ہلاک ہونے والے فوجی پاکستان کے شمالی علاقوں میں تعینات تھے جہاں زلزلے کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے۔ خبر رساں ادارے نے پاکستان فوج کے بریگیڈیئر شاہجہان علی خان کے حوالے سے بتایا کہ شدید زلزلے کی وجہ سے ہمالیہ کے علاقے میں تعینات تقریباً دو سو کے قریب فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ دریں اثناء پشاور میں پولیس کے سربراہ نے کہا ہے کہ صرف صوبہ سرحد میں سترہ سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ پاکستان اور مغربی چین کو ملانے والی شاہراہ قراقرم کئی جگہ سے بند ہو چکی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ کئی علاقوں میں زبردست تباہی کی بھی اطلاعات ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||