400 بچیاں ملبے تلے دب کر دم توڑ گئیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مانسہرہ میں ایک سکول کی عمارت گرنے سے 300 بچیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ بعض رپورٹوں میں ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد چار سو بتائی گئی ہے۔ پشاور میں بی بی سی کے نامہ نگار رحیم اللہ یوسفزئی کے مطابق مانسہرہ کے علاقے گڑھی حبیب اللہ میں گرلز ہائی سکول کی عمارت گرنے سے 250 بچیاں ہلاک جبکہ 500 کے قریب زخمی ہو گئیں۔ ایک اور قریبی گاؤں گل مہرہ میں بھی ایک گرلز ہائی سکول کی عمارت منہدم ہونے سے پچاس بچیاں ملبے کے نیچے دب گئیں۔ ان کے بارے میں خدشہ ہے کہ وہ ہلاک ہو گئی ہیں۔ نامہ نگار کے مطابق بکوٹ نامی گاؤں میں زلزلے کی وجہ سے عمارتیں گرنے سے 100 کے قریب ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بالاکوٹ میں زلزلے سے شدید نقصان ہوا ہے اور 80 فیصد کے قریب شہر تباہ ہو گیا ہے۔ اس کے علاوہ شانگلہ میں بھی ایک سو اٹھائیس افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||