BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 06 October, 2005, 08:56 GMT 13:56 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
میران شاہ میں تین افراد ہلاک

وزیرستان
جنوبی وزیرستان میں صورتحال قدرے پرامن ہے
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں حکام کا کہنا ہے کہ بدھ کی رات گئے نامعلوم افراد کی جانب سے فوجی ٹھکانے پر داغے گئے راکٹ سے تین افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ راکٹ اپنے ہدف کی بجائے ایک قریبی مکان پر گر گیا تھا۔

یہ واقعہ شمالی وزیرستان کے صدر مقام میران شاہ کے علاقے دتہ خیل میں پیش آیا۔

ہلاک ہونے والوں میں محمد جانان، اس کا بیٹا اور بیٹی ہلاک ہوگئے۔ اس حملے میں کسی فوجی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے تقریباً آدھ گھنٹے تک جوابی فائرنگ کی۔

مقامی انتظامیہ نے ہزارخیل قبیلے کو مشتبہ افراد حوالے کرنے کے لیے نوٹس جاری کیا ہے۔

جنوبی وزیرستان میں صورتحال کے قدرے پرامن ہونے کے بعد سے اس سال شمالی وزیرستان میں وقفے وقفے سے سیکورٹی فورسز اور مشتبہ عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم ہوتا رہتا ہے۔

گزشتہ ہفتے اسی طرح کی لڑائی میں حکام کے مطابق چالیس افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں سے آدھے غیرملکی بتائے جاتے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد