وزیرستان:2 فوجیوں سمیت 5 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
شمالی وزیرستان میں فائرنگ اور راکٹ حملوں سے دو فوجیوں سمیت پانچ افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے۔ پاکستانی حکام کے مطابق شدت پسندوں نے افغان سرحد کے نزدیک فوج کے ایک ٹھکانے پر راکٹوں سے حملہ کیا۔ اس حملے کے دوران میر علی میں واقع فوجی کیمپ پر بیس راکٹ داغے گئے۔ اس حملے میں دو فوجی ہلاک اور چار شدید زخمی ہوگئے۔ یہ حملے صبح ہونے سے قبل کیے گئے اور اس وقت زیادہ تر فوجی سوئے ہوئے تھے۔ بی بی سی کے نمائندے دلاور خان وزیر کے مطابق وانا میں غیرملکیوں کی تلاش کےلیے بنائے گئے لشکر کے سربراہ خادین کے بیٹے کو وانا بازار کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ فائرنگ سے خادین کے بھائی شدید زخمی ہوگئے۔ ایک دوسرے واقعے میں شمالی وزیرستان میں سکاؤٹ فورس کے جوانوں نے ایک چیک پوسٹ پر فائرنگ کر کے فلائنگ کوچ میں سوار دو شہریوں کو ہلاک کر دیا۔ پاکستانی فوج نے شمالی وزیرستان کے علاقے میں مشتبہ طالبان کے خلاف آپریشن شروع کیا ہوا ہے جس میں اب تک درجنوں شدت پسندوں سمیت تیرہ فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||