BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 29 September, 2005, 08:42 GMT 13:42 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پولیٹکل محرر سمیت 6 ہلاک
ماضی میں بھی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پیش آتے رہے ہیں
جنوبی وزیرستان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے پولیٹکل محرر سمیت خاصہ دار فورس کے پانچ اہلکاروں کو ہلاک کردیا جبکہ شمالی وزیرستان میں خاصہ دار فورس کا ایک اہلکار مارا گیا ہے۔

مقامی صحافی دلاور خان وزیر کے مطابق محرر کی ہلاکت کا واقعہ وانا بازار میں اس وقت پیش آیا جب پولیٹکل محرر عنایت اللہ خاصہ دار فورس کی نگرانی میں ٹانک سے وانا جا رہے تھے کہ مسلح نقاب پوشوں نے ان کی گاڑی پر اندھادھند فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں پولیٹکل محرر اور خاصہ دار فورس کے چار اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ ایک اہلکار شدید زخمی ہو گیا جسے وانا ہیڈکوراٹر ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا۔

ادھر شمالی وزیرستان میں جاری فوجی آپریشن کے دوران مزاحمت کاروں نے حملہ کر کے خاصہ دار فورس کے ایک اہلکار کو ہلاک جبکہ چھ فوجیوں کو زخمی کر دیا۔ قبائلی مزاحمت کاروں کی جانب سے یہ حملہ خطی کلے نامی گاؤں میں آپریشن کے دوران کیا گیا۔

وانا میں پہلے بھی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات ہوتے رہے ہیں اور پولیٹکل انتظامیہ ان واقعات کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق پاکستانی فوج نے افغان سرحد کے قریب چھاپوں کے دوران گوانتانامو بے کے ایک سابقہ قیدی سمیت پانچ قبائلیوں کو گرفتار کر لیا ہے اور ہتھیاروں کی بڑی کھیپ برآمد کر لی ہے۔

فوج کے ترجمان جنرل شوکت سلطان کا کہنا ہے کہ یہ گرفتاریاں ماچی خیل کے علاقے میں کی گئیں اور فوجی نزدیکی دیہات میں مزید شدت پسندوں کو تلاش کر رہے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد