BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 04 October, 2005, 18:33 GMT 23:33 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
4 کو سزائے موت 2 کوعمر قید
مشرف
جنرل مشرف اس حملے میں بال بال بچے تھے۔
پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف کو قتل کرنے کی کوشش پر ایک فوجی عدالت نے پاکستان فضائیہ کے 4 ملازمین کو سزائے موت اور دو کو عمر قید کی سزائیں سنائی ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ صدر جنرل پرویز مشرف پر یہ قاتلانہ حملہ تقریباً دو سال قبل 14 دسمبر 2003 کو پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے قریب کیا گیا تھا۔

اسی قاتلانہ حملے کی سازش میں گزشتہ اگست میں پاکستانی حکام ایک شہری کو پھانسی دے چکے ہیں۔

پاک فضائئہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ ائر کموڈور سرفراز احمد نے بتایا ہے کہ پاکستان ائیر فورس میں جونئیر رینک کے چھ ملازمین میں سے چار کو سزائے موت اور دو کو عمر قید ہوئی ہے ’وہ صدر جنرل پرویز مشرف پر 14 دسمبر 2003 کے قاتلانہ حملے کی سازش میں ملوث تھے‘۔

بی بی سی ریڈیو سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان کا پاکستان ائر فورس میں گزشتہ چھ ماہ کے دوران کورٹ مارشل کیا گیا اس کورٹ مارشل کی کارروائی تین اکتوبر دو ہزار پانچ کوختم ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان کو ائر فورس کے ایکٹ کے تحت اپیل کا حق حاصل ہے۔ گزشتہ سال اسی قاتلانہ حملے میں ملوث ایک اور شخص مشتاق کو جو شہری تھا کورٹ مارشل کے بعد موت کی سزا دی گئی تھی۔

ان کے مطابق ملزمان فوجی عدالت میں اپیل کر سکیں گے اور انہیں مقدمے کے دوران ملزمان کو وکیل رکھنے کا حق حاصل تھا جو انہوں نے استعمال کیا۔

ایک سوال پر کہ کیا کسی شہری کا پاکستان کی فوجی عدالت میں مقدمہ چل سکتا ہے؟ انہوں نے بتایا کہ پاکستان ائر فورس ایکٹ میں یہ گنجائش موجود ہے کہ اگر کسی شہری کا پاکستان ائر فورس سے کوئی تعلق ہو تو اسے سزا مل سکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ مقدمہ صدر مشرف پر جھنڈا چی چی پل پر قاتلانہ حملے سے متعلق تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد