 | | | پولیس الزامات کی تحقیقات کر رہی ہے |
پاکستان کے شمال مغربی سرحدی صوبے میں پولیس ان خبروں کی تحقیقات کر رہی ہے جن کے تحت الزام لگایا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ ہونے والے مقامی انتخابات میں دو ایسی خواتین کامیاب قرار پائی ہیں جو عرصہ پہلے انتقال کر چکی ہیں۔ خبروں میں الزام لگایا گیا ہے کہ صوبہ سرحد کے علاقے بالائی دیر میں منتخب ہونے والی ایک خاتون کا انتقال تیرہ سال پہلے ہوا، جبکہ دوسری خاتون تین برس پہلے انتقال کر گئی تھیں۔ انتخابات کی نگرانی کرنے والے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ اگر وفات پانے والی خواتین کے نام شامل کیے گئے ہیں تو پھر انتخابات دوبارہ کروانا پڑیں گے اور ان افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی جنہوں نے ان خواتین کو نامزد کیا تھا۔ |