BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 05 September, 2005, 22:16 GMT 03:16 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’صوبائی حکومتیں چھوڑ سکتے ہیں‘

قاضی حسین احمد
’تحریک کے لئے کسی بھی مناسب وقت پر پارلیمنٹ چھوڑ سکتے ہیں۔‘
مذہبی جماعتوں کے اتحاد متحدہ مجلس عمل کے صدر قاضی حسین احمد نے کہا ہے کہ فوجی حکومت کے خلاف تحریک کے لئے وہ پارلیمنٹ اور سرحد و بلوچستان کی حکومتیں بھی چھوڑ سکتے ہیں۔

وہ کراچی میں جماعت اسلامی کے مرکز ادارہ نورالحق میں پیر کے روز پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔قاضی حسین احمد نے کہا کہ تمام قومی رہنماؤں نے اتفاق کر لیا ہے کہ جنرل مشرف اور فوج کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے حکومت سے علحدہ کردیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو رلیف دینے اور آئین کی پاسداری کے لئے جنرل پرویز مشرف کو ہٹانا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ جنرل پرویزمشرف کی موجودگی میں وہ اگلے الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے۔ اس لئے ضروری ہے کہ جنرل مشرف دونوں عہدے چھوڑ دیں۔

ایم ایم اے کے سربراہ نے کہا کہ اس تحریک کے لئے وہ کسی بھی مناسب وقت پر پارلیمنٹ چھوڑ سکتے ہیں اور بلوچستان اور سرحد حکومتوں سے علحدہ ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس تحریک میں فوج سے کوئی براہ راست تصادم نہیں ہوگا۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ جمعہ کے روز اپوزیشن کی اپیل پر ملک گیر ہڑتال میں ساتھ دیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد