BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 02 September, 2005, 04:24 GMT 09:24 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاک اسرائیل تعلق: یومِ سیاہ کااعلان
احتجاج
بعض حلقے پاکستان کی اسرائیل پالیسی کو امریکی خوشنودی کا حصول قرار دیتے ہیں
پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف نے اپنی اسرائیل پالیسی کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدلتے ہوئے حالات کے مطابق پاکستان کو بھی اپنی پالیسی بدلنے کی ضرورت ہے۔ جب کہ حزب اختلاف کے مذہبی جماعتوں کے اتحاد نے اسرائیل پالیسی کے خلاف یومِ سیاہ منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرف حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔

اس سے پہلے استنبول میں پاکستانی وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے اسرائیلی وزیر خارجہ سے ملاقات کے بعد کہا تھا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے بارے میں پاکستان کی خارجہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

صدر جنرل پرویز مشرف نے کہا کہ دنیا یہ چاہتی ہے کہ پاکستان کو مشرق وسطیٰ کے سلسلے میں کوئی کردار ادا کرنا چاہیے ہیں۔

پاکستان کی اسرائیل پالیسی پر مشرف حکومت کو خمب اختلاف کے جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔

حزب اتحاد کی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ اسرائیل پالیسی پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

حزب اختلاف کی مذہبی جماعتوں کے اتحاد متحدہ مجلس عمل کے سربراہ قاضی حسین احمد نے جنرل پرویز مشرف کی اسرائیل پالیسی کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے اسے بانی پاکستان محمد علی جناح کے نظریات کی صریحاً خلاف ورزی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ جمعہ کو اس پالیسی کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کے طور پر یوم سیاہ منایا جائے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ وزیرخارجہ کا سیاہ جھنڈیوں سے استقبال کیا جائے گا اور اس پالسی کے خلاف پوری قوم احتجاج کرے گی۔

قاضی حسین احمد نے کہا ہے کہ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں اور اب حکومت سے اس کی تمام باتوں کا حساب لیا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ فلسطینی ریاست کا بننا محض ایک خوش فہمی ہے۔ اسرائیل اس سے پہلے یاسر عرفات کے ساتھ مفاہمت سے بھی منحرف ہو چکا ہے۔

قاضی حسین احمد نے کہا ہے کہ استنبول ملاقات دراصل جنرل مشرف کے یہودی کانگریس سے خطاب کے لیے کی جا رہی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد