BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 01 September, 2005, 09:47 GMT 14:47 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پٹرول مہنگا، ٹرانسپورٹ احتجاج

News image
آٹھ ماہ میں پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر سات روپے اضافہ ہوا ہے
پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں ریکارڈ پونے چار روپے کے اضافے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹروں نے حکومت کے خلاف احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں کراچی میں تین ستمبر کو ٹرانسپورٹر اتحاد کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ جس میں احتجاج کی حکمت عملی طے جائیگی۔

ٹرانسپورٹرز اتحاد کے سربراہ ارشاد بخاری نے بی بی سی آن لائن سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کرکے ہمیں احتجاج پر مجبور کردیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کرائے میں اضافے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے کیونکہ پہلے بھی جو کرایہ بڑھایا ہے لوگ وہ بھی نہیں دے پارہے ہیں۔ اگر کرایہ چھ روپے ہے تو پانچ روپے ملتے ہیں اگر پانچ روپے ہیں چار روپے ملتے ہیں اس پر بھی لڑائی جھگڑے ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ صرف کراچی میں اٹھارہ ہزار بسیں اور منی بس، پچیس ہزار ٹیکسی کار اور پینتیس ہزار کے قریب رکشہ چلتے ہیں جو احتجاج میں ہمارے ساتھ ہونگے۔

ارشاد بخاری کا کہنا تھا کہ ہڑتال انتہائی قدم ہوتا ہے اور ہماری ہڑتال پرامن ہی ہوتی ہے۔ اس لئے پہلے دیگر اقدمات اٹھائے جائینگے۔

واضح رہے کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹروں کے احتجاج کے بعد سندھ حکومت نے فی کلومیٹر کرائے میں ایک روپے کا اضافہ کیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد