پاکستان پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرنے والی کمیٹی نے تمام مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔ منگل کو رات گئے’ آئل ایڈوائیزری کمیٹی، کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں دو روپے فی لٹر اضافہ کردیا ہے اور اب اس کی قیمت بیالیس روپے انتالیس پیسے کردی گئی ہے۔ ہائی آکٹین پیٹرول جسے ’ایچ او بی سی، بھی کہا جاتا ہے، کی قیمت تقریبا پونے تین روپے فی لٹر اضافے کے بعد سینتالیس روپے بتیس پیسے کردی گئی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے فی لٹر اضافہ کردیا گیا ہے اور اب اس کی نئی مقرر کردہ قیمت ستائیس روپے چار پیسے ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت بائیس روپے بانوے پیسوں سے بڑھا کر چوبیس روپے تینتیس پیسے کردی گئی ہے جس میں ایک روپیہ اکتالیس پیسہ فی لٹر اضافہ کردیا۔ پاکستان میں پیٹرولیم کی قیمتوں کا’ڈی ریگولرائیز، ہونے کے بعد ہر پندرہ روز کے بعد عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کی مناسبت سے نئے سرے سے تعین ہوتا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین پیٹرولیم کے شعبے سے وابستہ نجی شعبے کی کمپنیاں کرتی ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||