BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
تیل کی قیمتوں میں اضافہ
News image
سعودی عرب تیل کی پیداوار میں اضافہ پر جمعرات کو غور کرے گا
مشرق وسطی میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے خدشہ کے پیش نظر منگل کو تیل کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے حالانکہ توقع کی جارہی ہے کہ تیل برآمد کرنے والے ممالک اس ہفتہ تیل کی پیداوار میں اضافہ پر متفق ہوجائیں گے۔

اِدھر تیل کی قیمتیں کافی عرصہ بعد انتہائی حدوں کو چھونے کے قریب ہیں اور اُدھر سعودی عرب میں اسلامی شدت پسندوں نے بائیس افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔

منگل کو جب ایشیائی مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو امریکی خام تیل کی قیمت میں ایک عشاریہ سات فی صد کا اضافہ ہوا۔

خیال ہے کہ جب امریکی اور برطانوی تیل کی منڈی میں منگل کو کاروبار شروع ہوگا تو قیمتیں مزید بڑھیں گی۔

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ پر تبصرہ کرتے ہوئے اسلام آباد میں صحافی احتشام الحق نے کہا کہ اس کا اثر پاکستان پر بھی پڑا ہے اور مٹی کے تیل سے لے کر اعلی معیار کے تیل تک کی قمیت میں سینتیس روپے فی بیرل کا اضافہ ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سال عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں اضافہ کی وجہ سے پاکستان میں تیل کی قیمتیں 24 سے 30 فی صد تک بڑھیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی قائم کردہ آئل ایڈوائزی کمیٹی حکومت پر تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کے لئے دباؤ ڈال رہی ہے تاہم حکومت نے غالباً کسی سیاسی مصلحت کے پیش نظر اس فیصلہ کو مؤخر کر رکھا ہے اور ہوسکتا ہے کہ وہ بجٹ میں اضافہ کا اعلان کرے۔

ریاض بینک کے ایک سینیئر اکانومسٹ عبدالوہاب ابو دھیش نے اے ایف پی کو بتایا: ’اختتام ہفتہ کو ہونے والے حملے کا فوری اثر افراتفری اور قیمتوں میں اضافہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں اضافہ محض نفسیاتی اسباب کی بنیاد پر ہو سکتا ہے۔

تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک نے اشارہ دیا ہے کہ وہ جمعرات کو بیروت میں ہونے والے اجلاس میں تیل کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔

سعودی عرب نے تجویز دی ہے کہ اوپیک ممالک کو تیل کی پیداوار میں پچیس لاکھ بیرل یومیہ کا اضافہ کرنا چاہئے۔ جبکہ خود اس نے یومیہ آٹھ لاکھ بیرل کا اضافہ کیا ہے۔

کویت کے وزیرِ توانائی نے کہا ہے کہ اوپیک منڈی میں اتنا تیل فراہم کرے گا جتنا کہ منڈی میں کھپت ہو۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد