BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 10 August, 2005, 22:35 GMT 03:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’کالعدم تنظیموں کے ارکان کو روکیں‘

News image
محکمہ داخلہ نے کہا ہے کہ یہ واضح ہدایا ت موجود ہیں کہ کالعدم تنظیموں کے ارکان الیکشن نہیں لڑ سکتے۔
وفاقی محکمہ داخلہ نے اس رپورٹ کا سخت نوٹس لیا ہے کہ کالعدم تنظیموں کے عہدیدار اور کارکن بھی بلدیاتی انتخابات میں بطور امیدوارکھڑے ہوگئے ہیں اور صوبائی حکومتوں کو حکم دیا ہے کہ فوری کارروائی کریں۔

وفاقی محکمہ داخلہ نے کہا ہے کہ یہ واضح ہدایا ت موجود ہیں کہ ایسے افراد الیکشن نہیں لڑ سکتے۔

نیشنل کرائسسز منیجمنٹ سیل نے حکومت پنجاب کو بھجواۓ اپنے ایک مراسلے میں ان ایک سو پانچ امیدواروں کی نشاندہی کی ہے جو بلدیاتی انتخابات میں اپنے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے بعد زور و شور سے انتخابی مہم چلارہے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق ان میں ناظم اور نائب ناظم کے تریپن امیداور ہیں باقی کونسلر کی نشستوں سے الیکشن لڑرہے ہیں۔

رپورٹ میں امیداوروں کے نام یونین کونسلیں ان کالعدم تنظیموں نام درج ہیں جن کے وہ عہدیدار یا کارکن رہے ہیں سے ان کا تعلق بتایا جاتا ہے۔ یہ تنظیمیں سپاہ صحابہ، سپاہ محمد، لشکر طیبہ اور تحریک جعفریہ ہیں۔

اس رپورٹ میں جس کی ایک ایک کاپی پنجاب کے سیکرٹری داخلہ اور صوبائی پولیس سربراہ کو بھجوائی گئی ہے کہا گیا ہے کہ ان امیداواروں میں سےکئی ان کالعدم تنظیموں کے عہدیدار رہے ہیں۔

وفاقی حکومت نے ہدایت کی ہے کہ متعلقہ حکام اس سلسلہ میں الیکشن کمشن سے رابطے کے بعد قانون کے تحت کارروائی کی جاۓ۔

پاکستان میں کالعدم قرار دی جانے والی مختلف تنظیموں کے بعض سابق عہدیدار ماضی میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی رہ چکے ہیں جبکہ چند ایک تو اب بھی پارلیمان کے رکن ہیں۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت کی حالیہ رپورٹ میں یہ تو کہا گیاہے کہ انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں ہے لیکن کسی قانون کی شق کا حوالہ نہیں دیا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ صوبائی حکومت ان امیدواروں کو الیکشن میں حصہ لینے سے کیسے روک پائےگی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد