BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 31 July, 2005, 15:26 GMT 20:26 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان کو ’ایف سولہ ملیں گے‘
News image
پاکستان دو کروڑ پچیس لاکھ ڈالر فی طیارہ کی قیمت پر پچیس طیارے خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے
پاکستان نے کہا ہے کہ وہ ’مستقبل قریب‘ میں دو ایف سولہ طیارے وصول کرنے والا ہے۔

امریکہ نےمارچ میں کہا تھا کہ وہ پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فروخت دوبارہ شروع کر رہا ہے۔ انیس سونوے میں امریکہ نےپاکستان پراس کے جوہری پروگرام کی وجہ سے طیاروں کی فروخت پر پابندی لگا دی تھی۔

امریکہ کے ساتھ ہونے والی اس ڈیل کو امریکہ کی طرف سے ’دہشت گردی کے خلاف جنگ‘ میں پاکستان کی مدد کا انعام سمجھا جا رہا ہے۔

بھارت نے اس ڈیل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے علاقے میں طاقت کا توازن بگڑ جائےگا۔

پابندی لگنے سے پہلے پاکستان تیس ایف سولہ طیارے حاصل کر چکا تھا۔

پاکستان کے روزنامے ’ڈان‘ میں شائع ہونے والی رپورٹوں کے مطابق امریکی کانگریس اگلےماہ اس سودے کی حمایت کرے گی تا کہ پاکستان کو یہ طیارے اکتوبر تک مل جائیں۔

پاکستان ائر فورس کے سربراہ ائر کموڈور سرفراز احمد خان نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کو یہ طیارے ’نہایت معمولی‘ قیمت پر دیے جا رہے ہیں۔

بھارت پاکستان تقابلی جائزہ
افرادی قوت:
بھارت: 1,325,000
پاکستان:620,000
لڑاکا طیارے:
بھارت:744
پاکستان:744
جوھری میزائل(2002):
بھارت:60
پاکستان:25
طیارہ بردار سمندری جہاز:
بھارت:29
پاکستان:8
آبدوزیں:
بھارت:19
پاکستان:10
دفاعی اخراجات (2002):
بھارت:13.8 بلین ڈالر
پاکستان:2.7 بلین ڈالر
ایف اے ایس 2004

ائر فورس کے سربراہ نے مزید کہا کہ نئے ایف سولہ طیارے خریدنے کے لیے بات چیت اب بھی جاری ہے اور اُن کی تعداد اور وصولی کی تاریخ کے بارے میں فیصلہ بعد میں ہو گا۔

چند اخباری اطلاعات کے مطابق پاکستان دو کروڑ پچیس لاکھ ڈالر فی طیارہ کی قیمت پر پچیس طیارے خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے جبکہ اس سال مارچ میں صدر مشرف نے کہا تھا کہ پاکستان اُتنے طیارے لےگا جتننی اس کے پاس استطاعت ہے۔

گیارہ ستمبر کے واقعات کے بعد امریکہ اور پاکستان کے درمیان تعلقات میں بہتری آئی ہے اور اس کے تھوڑے عرصے بعد پاکستان پر لگائی گئی پابندیاں اٹھا لی گئی تھیں۔

دوسری جانب بھارت نے پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فروخت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے طاقت کا توازن خراب ہو گا اور پاکستان کے ساتھ اُس کے امن مذاکرات میں رکاوٹ پیدا ہو گی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد