BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 03 February, 2005, 13:17 GMT 18:17 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان کی درخواست زیر غور

ایف 16
امریکی نائب وزیر دفاع ڈگلس فیتھ نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایف 16 طیارے دینے کی پاکستانی درخواست بدستور زیر غور ہے اور اس کا فیصلہ صحیح وقت پر کیا جائے گا۔

پاکستان اور امریکہ کے سولہویں دفاعی مشاورتی اجلاس کے بعد راولپنڈی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے امریکی نائب وزیر دفاع نے کہا کہ ایف 16 طیاروں کا مسئلہ اہم ہے اور اس کا فیصلہ صحیح وقت پر ہو گا۔

تاہم پاکستانی سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل حامد نواز نے اس موقع پر کہا کہ یہ مسئلہ بدستور ایجنڈے پر ہے اور اس کے حل کی امید ہے مگر ایسا کب ہو گا اس بارے میں وہ کچھ نہیں کہہ سکتے۔

انہوں نے بتایا کہ اس مشاورتی اجلاس میں پاکستان کی دفاعی ضروریات پوری کرنے کے حوالے سے خاصی پیش رفت ہوئی ہے مگر وہ اس کی تفصیلات ابھی نہیں بتا سکتے۔

پاکستانی سیکریٹری دفاع نے بتایا کہ امریکہ کی طرف سے پاکستان کو سی ون تھرٹی ٹرانسپورٹ طیارے مارچ کے پہلے ہفتے میں پاکستان پہنچ جائیں گے۔

امریکی نائب وزیر دفاع نے کہا کہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان دفاعی تعلقات اچھے ہیں اور اس اجلاس کے بعد وہ مزید بہتر ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس اجلاس میں انہیں پاکستان کے موقف کو سمجھنے میں مدد ملی ہے۔

ڈگلس فیتھ نے کہا کہ اجلاس میں عراق میں حالیہ انتخابات، افغانستان میں انتخابات، پاکستان اور بھارت کے مابین جاری مذاکراتی عمل، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور خطے کی عمومی دفاعی صورتحال پر بات کی گئی۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنی دفاعی ترجیحات کے حوالے سے امریکی وفد کو ایک تفصیلی بریفنگ دی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد