BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 31 January, 2005, 14:20 GMT 19:20 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایف 16 طیاروں پر بات چیت متوقع

ایف 16
ایف-16 طیارے پاکستان کی ضرورت ہیں: مسعود خان
پاکستان اورامریکہ کے دفاعی مشاورتی گروپ کا اجلاس تین فروری سے اسلام آباد میں ہو رہا ہے جس میں پاکستان امریکہ سےدیگر معاملات کے علاوہ ایف سولہ طیاروں کی فراہمی کی درخواست پر بھی بات کرے گا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان مسعود خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان اس اجلاس میں اپنی دفاعی ضروریات کے بارے میں بات کرے گا۔ تاہم انہوں نے اس اجلاس کے ایجنڈے کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی دفاعی ضروریات اس اجلاس میں پیش کی جائیں گی جو عرصے سے امریکہ کے زیر غور ہے۔انہوں نے اس سوال پر کہ کیا ایف سولہ طیاروں کا مسئلہ بھی زیر بحث آئے گا، مسعود خان نے کہا کہ تمام معاملات زیر بحث آئیں گے۔

مسعود خان نے کہا کہ ایف-16 طیارے پاکستان کی ضرورت ہیں اور پاکستان یقینی طور پر ان کا معاملہ اس اجلاس میں اٹھائے گا۔

واضح رہے کہ پاک امریکہ دفاعی مشاورتی گروپ کا سولہواں اجلاس جمعرات سےشروع ہو رہا ہے اور اس میں امریکی وفد کی نمائندگی کے لئے امریکہ کے نائب وزیر دفاع ڈگلس فیتھ منگل کو اسلام آباد پہنچیں گے۔

دفترخارجہ کی ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ مشاورتی گروپ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ دفاعی تعاون ،امریکہ کی پاکستان کو امداد، انسداد دہشت گردی اور دیرپا پاک امریکہ سٹریٹیجک معاملات زیر بحث آئیں گے۔

دونوں فریقین جنوبی ایشیا، افغانستان اور مشرق وسطٰی پر بھی بات چیت کریں گے۔

اس اجلاس کے ایجنڈے کو حتمی شکل دینے کے لئے ملٹری مشاورتی کمیٹی اور سکیورٹی کی امداد کے ورکنگ گروپ کے اجلاس پیر سے شروع ہو گئے ہیں جو بدھ تک جاری رہیں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد