ایف سولہ طیاروں پر بات نہیں ہوگی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وائٹ ہاؤس نے کہا کہ پاکستان کے صدر پرویز مشرف اور امریکہ کے صدر جارج بُش کی ملاقات کے دوران پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فراہمی کے بارے میں بات نہیں ہوگی۔ صدر مشرف ہفتے کو صدر بُش سے مِل رہے ہیں۔ صدر مشرف لاطینی امریکہ کے ممالک برازیل، ارجنٹائن اور میکسکو کے دورے کے بعد امریکہ پہنچ رہے ہیں۔ امریکہ پاکستان کو ’طالبان اور القاعدہ کے ارکان‘ کے خلاف کارروائی میں کام آنے والا اسلحہ اور سازو سامان فراہم کر رہا ہے۔ پاکستان نے انیس سو اسی کی دہائی میں امریکہ سے ساٹھ طیارے خریدنے کا آرڈر بُک کرایا تھا۔ لیکن اسی زمانے میں امریکی کانگریس نے ایک قانون منظور کیا جس کے تحت جوہری پروگرام جاری رکھنے والے ممالک کو اسلحہ کی فروخت پر پابندی لگا دی گئی۔ پاکستانی طیارے امریکی ریاست ایریزونا میں کھڑے ہیں اور ان کی عدم فراہمی کے بدلے ہرجانے کی ادائیگی کا معاملہ ابھی طے پانا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||