بنوریہ حملہ: ملزمان پر انعام کا اعلان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سندھ حکومت نے گزشتہ سال مدرسہ بنوریہ کے باہر بم دھماکے میں ملوث مبینہ دہشتگرد یاور عباس رضوی اور سید محسن مہدی رضوی کی گرفتاری پر دس دس لاکھ روپئے انعام کا اعلان کیا ہے۔ صوبائی حکومت کے محکمہ داخلہ کے مطابق دونوں ملزم فرقہ ورانہ دہشتگردی میں ملوث ہیں اور ان کا تعلق کالعدم تحریک جعفریہ پاکستان ڈاکٹر حیدر گروپ سے ہے۔ حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یاور عباس رضوی اور سید محسن مہدی کے بارے میں اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائیگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال آٹھ آگست کو جامعہ بنوریہ سائیٹ کے ہوٹل میں کیے گئے بم دھماکے میں نو افراد ہلاک اور تیس سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ سائیٹ پولیس تھانے میں یاور عباس اور سید محسن پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مدرسہ کے علما بار بار حکومت سے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔مگر پولیس ایک سال گزرنے کے باوجود گرفتاری میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||