BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 11 October, 2004, 02:14 GMT 07:14 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مفتی جمیل و مولانا نذیر کی تدفین
سپردِ خاک
کراچی میں مشتعل نوجوانوں نے سڑکوں پر ٹائر جلائے
عالمی مجلسِ ختم نبوت کے ناظم مفتی جمیل اور کو کو کراچی کے دارالعلوم یوسفیہ میں مفتی شامزئی کے پہلو میں سپردِ خاک کر دیا گیا ہے۔

جب کہ ان کے ساتھ قتل ہونے والے مجلسِ ختم نبوت کے کراچی کے امیر مولا نا نذیر احمد تونسوی کو ان کے شہر تونسہ میں سپردِ خاک کیاگیا۔

مفتی جمیل کی نمازِ جنازہ کراچی بعد نماز ظہر جامعہ بنوریہ کے کے مہتمم ڈاکٹر عبدالرزاق سکندر نے پڑھائی نماز جنازہ میں قائدِ حزبِ اختلاف مولانا فضل الرحمان کے علاوے متحدہ مجلسِ عمل کے رہنما، علماء کرام، مدارس کے طلبہ اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ان کی نمازِ جنازہ اور تدفین دونوں مواقع پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موجود تھی۔

نمازِ جنازہ کے بعد ان کی میت کو ایک ایبولنس کے ذریعے اسکاؤٹ کالونی لے جایا گیاجہاں انہیں دارالعلوم یوسفیہ کے احاطے میں دفن کیا گیا۔

مولانا نذیر کی میت خبر رساں اداروں کی اطلاعات کے مطابق طیارے کے ذریعے کراچی سے ملتان لے جائی گئی جہاں سے اسے ایک ایبولنس کے ذریعے تونسہ لے جایا گیا اور قبرستان غریب شاہ میں ان کی والدہ کے پہلو میں سپردِ خاک کیا گیا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد