کراچی ڈکیتی: دو پولیس والے ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مبشر زیدی بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی کراچی کے علاقے کھارادر میں ایک بیکری میں ڈکیتی کی واردات میں دو پولیس کانسٹیبل ہلاک اور ایک شخص زخمی ہو گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیاض لغاری نے بی بی سی کو بتایا کہ کھارادر میں اقراء بیکری کو ایک نامعلوم شخص نے لوٹنے کی کوشش کی تاہم بیکری کے مالک کی مزاحمت پراس نے گولی چلا دی جس سے بیکری کا مالک زخمی ہو گیا۔ اس کے بعد جب وہ شخص وہاں سے بھاگا تو راستے میں موٹر سائیکل پر سوار دو پولیس کانسٹیبلز نے اسے روکنے کی کوشش کی جس پر اس نے فائر کھول دیا۔ دونوں پولیس کانسٹیبلز خادم حسین اور ولی رحمن موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ پولیسں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||