دو درجن افراد ضمانت پر رہا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے نگراں جج جسٹس امیر ہانی مسلم نےحالیہ کریک ڈاؤن کے دوران کراچی شہر سےدو درجن سے زائد گرفتار کیےگئے مختلف تنظیموں اور جماعتوں کے کارکنوں اور رہنماؤں کو پچاس پچاس ہزار روپے کےذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ ان افراد کو شہر کے مختلف علاقوں سےگزشتہ تین روز سے جاری کریک ڈاؤن کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ استغاثہ کے وکیل اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل نے جمعرات کوعدالت میں مقدمات پیش کئے۔ فاضل عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزمان پر عائد کردہ دفعات قابل ضمانت ہیں۔ لہذا پولیس انہیں رہا کردے۔ عدالت نے تفتیشی افسران کو ہدایت کی کہ وہ اٹھائیس جولائی تک عدالت میں چالان پیش کریں۔ ملزمان کے خلاف انسداد دہشتگردی کے قانون کے تحت مقدمات درج کئے گئے تھے۔ رہائی پانے والے ملزمان کا کہنا ہے کہ انہیں بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کے لئے گرفتار کیا گیا تھا۔ سنی تحریک سے تعلق رکھنے والے کاشف قادری کا کہنا ہے کہ وہ شاہ فیصل کالونی سے ناظم کے امیدوار ہیں انہیں دو روز قبل گرفتار کیا گیا تھا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||