BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 13 July, 2005, 20:32 GMT 01:32 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کراچی: لوگ ٹکٹ واپس کررہے ہیں

بکنگ
مقامی لوگوں نے بہت بڑی تعداد میں آ کر امدادی کاموں میں حصہ لیا
کراچی سے ٹرین سفر کے ذریعے سفر کی ٹکٹ بک کرانے والے گھوٹکی کے ٹرین حادثے کے بعد بڑی تعداد میں بکنگ منسوخ کرا رہے ہیں۔

کراچی سے لاہور جانے والی نائٹ کوچ کی تین سو اسی سے زائد لوگوں نے ٹکٹیں منسوخ کرائیں اور ریلوے نے پندرہ سو روپے فی ٹکٹ کے حساب سے تین لاکھ ستر ہزار روپے سے زائد رقم واپس کی۔

عام معمول کے برعکس ریلوے حکام نے ٹکٹ منسوخ کرنے کے چارجز منہا نہیں کیے اور پوری رقم لوٹا دی۔

کراچی کینٹ اور سٹی ریلوے اسٹیشنوں کے علاوہ شہر میں قائم دس سےزیادہ کاؤنٹرز سے بکنگ منسوخ کی گئیں۔

کراچی سے فیصل آباد جانے والی نائٹ کوچ کی بھی ٹکٹیں واپس کرنے کے لئے لوگ آ رہے ہیں۔
کینٹ اسٹیشن کے برانچ منیجر مرتضیٰ راجپر کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ سے لوگ ڈرگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج لاہور جانے والی ٹرین کے لئے بھی کم مسافر آئے ہیں۔

کراچی میں ایک گرافک سنٹر چلانے وال نوجوان عارفین کا کہنا ہے کہ انہوں نے فیصل آباد جانے کے لئے بکنگ کرائی تھی لیکن اب وہ یہ بکنگ منسوخ کرارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب روٹ لمبا ہوگیا ہے اور فیملی بھی ساتھ تھی لہٰذا وہ اب نہیں جانا چاہ رہے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد