BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
حماس حکومت میں شامل نہیں ہوگی
News image
فلسطینی حماس تنظیم کو اسرائیلی قبضے کے خلاف مزاحمت کی ایک علامت سمجھتے ہیں
فلسطینوں کی شدت ہسند جمیعت حماس نے وزیر اعظم احمد قریع کی طرف سے قومی اتحاد کی حکومت میں شمولیت کی دعوت مسترد کر دی ہے۔

حماس تنظیم کے ایک ترجمان نے کہا کہ تنظیم آئندہ جنوری میں ہونے والے انتخابات کا انتظار کرے گی جس میں اس کے اراکین حصہ لے رہے ہیں۔

تاہم حماس کا کہنا ہے کہ وہ غزہ سے اسرائیلی انخلاء کی تیاریوں کے لیے فلسطینی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں۔

غزہ میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ اگر حماس احمد قریع کی دعوت قبول کر لیتی تو فلسطینی اتھارٹی کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات میں مزید دشواریاں پیدا ہو سکتی تھیں۔

حماس نے عہد کر رکھا ہے کہ وہ اسرائیل کو حتمی طور پر ختم کرنا چاہتی ہے اور اسرائیل حماس کو اپنا بدترین دہشت گرد دشمن گردانتا ہے۔

تاہم فلسطینی حماس کو اسرائیل قبضے کے خلاف مزاحمت کی ایک علامت کے طور پر جانتے ہیں اور فلسطینیوں میں حماس کی کافی حمایت ہے۔

حماس کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ اتنی دیر کے بعد اب قومی اتحاد کی حکومت میں شامل ہونا مفید نہیں ہوگا۔

احمد قریع کی دعوت کا مقصد تھا کہ غزہ سے اسرائیلی انخلاء سے قبل حماس کو فیصلہ سازی کے عمل میں شامل کیا جائے۔

تنظیم نے تجویز دی ہے کہ اسرائیلی انخلاء کے دوران فلسطینی اقدامات کے لیے ایک خصوصی رابطہ کمیٹی تشکیل دی جائے۔

اگلے ماہ سے اسرائیل غزہ سے آٹھ ہزار مکینوں اور اپنی فوج کو باہر نکال رہا ہے اور یہ اقدام اس کے پہلے سے اعلان کردہ منصوبے کا حصہ ہے۔

احمد قریع نے حماس کو قومی اتحاد کی حکومت میں شامل ہونے کی دعوت کچھ روز پہلے دی تھی لیکن اس کی کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی تھی اور نہ یہ بتایا گیا تھا کہ حکومت میں حماس کا کردار کس نوعیت کا ہوگا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد