BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 23 June, 2005, 19:48 GMT 00:48 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شیخ رشید کا قرض ہے: یٰسین ملک

جے کے ایل ایف
یٰسین ملک جے کے ایل ایف کی ایک میٹنگ کے دوران
اگر جے کے ایل ایف یا جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ محمد یٰسین ملک کے متنازعہ بیان کی بنیاد پر بھارت پاکستانی وزیر اطلاعات شیخ رشید کے مجوزہ دورہ کشمیر کی اجازت نہیں دیتا ہے تو اس کا سب سے زیادہ افسوس یٰسین ملک کو ہوگا۔

حالیہ دورۂ پاکستان کے موقع پر جے کے ایل ایف کے سربراہ محمد یٰسین ملک نے پاکستانی وزیر اطلاعات شیخ رشید کی ’مہمان نوازی‘ کا شکریہ ادا کیا تو وزیرموصوف ایک بڑے قضیہ کا موضوع بن گئے۔ گو شیخ رشید کے لیے یہ قضیہ ’بخشو بی بلی چوہا لنڈورا ہی بھلا‘ والی بات ثابت ہوئی مگر یٰسین ملک بضد ہیں کہ وہ ابھی بھی شیخ کی مہمان نوازی کے مقروض ہیں۔

جو ’شکریہ‘ شیخ رشید کےلیے وبال جان بنا ہوا ہے اُس کے بارے میں یٰسین کا دعویٰ ہے کہ ’حق تو یہ ہے کہ حق ادا نہ ہوا۔‘

پاکستان اور پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے دورے سے لوٹے یٰسین ملک اس سارے قضیہ کے لیے صحافتی بددیانتی کو ذمہ دار مانتے ہیں۔ اس حوالے سے ایک تفصیلی گفتگو میں انہوں نے بتایا ’اسلام آبادمیں جس تقریب کے دوران میں نے شیخ رشید صاحب کا شکریہ ادا کیا وہاں میڈیا سے وابستہ سینکڑوں نمائندے اور نامہ نگار موجود تھے لیکن میرے بیان کو ہتھیاروں کی تربیت اور ٹریننگ کیمپ جیسے معاملات کے ساتھ فقط ایک پاکستانی اخبار نے جوڑا۔‘

یٰسین اس کنٹروورسی پر نئی دلیّ کے ردعمل کو افسوس ناک بتاتے ہوئے کہتے ہیں کہ اس سے اُن خدشات کو تقویت ملتی ہے جو کچھ حلقے امن عمل کے بارے میں بھارت کی سنجیدگی کے حوالے سے ظاہر کررہے ہیں۔ ’حالانکہ میں خود سمجھتا ہوں کہ امن عمل آگے بڑھناچاہیے لیکن اگر اخباری قیاس کی بنیاد پر اس عمل کو خطرہ لاحق ہے تو اسے بہانہ بازی کے سواکچھ نہیں کہا جاسکتا۔‘

اتفاق کی بات ہے کہ دو جون کو دیگر علحیدگی پسند رہنماؤں کے ہمراہ پاکستانی دعوت پر کنٹرول لائن پار کرنے والے یٰسین ملک نے انیس سو اٹھاسی میں جب اشفاق مجید اور دوسرے ساتھیوں کے ہمراہ کنٹرول لائن کو خفیہ طور پر عبور کیا تو وہ بھی جون کی دوسری تاریخ تھی۔ ملک کا استدلال ہے کہ شیخ رشید نے اُن کے ساڑھے تین ہزار ساتھیوں کو اُس وقت پناہ دی جب وہ گوریلا جنگ کے لیے پوری طرح سے تربیت یافتہ تھے۔

’شیخ رشید نےاپنے وطن کی محبت کا ثبوت دیتے ہوئے اُس وقت ہماری مدد کی جب حکومت پاکستان جے کے ایل ایف کو ناپسندیدگی سے دیکھنے لگی تھی، ہم پر مختلف سمتوں سے دباؤ تھااور ہم محرومی کے احساس میں تھے‘۔

اسلم بیگ
سابق چیف آف آرمی اسٹاف نے اس بات کی تصدیق کی کہ شیخ رشید کشمیر ی شدت پسندوں کا تربیتی کیمپ چلاتے تھے

ان کا کہنا ہے کہ’جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ شیخ رشید نے اُس وقت ہمیں ہتھیاروں کی ٹریننگ دی وہ یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ حکومت کی مرضی کے بغیر ایک فرد واحد اتنا بڑا فیصلہ کیسے لے سکتاہے۔‘

پاکستان اوربھارت دونوں سے مکمل آزادی کے حامی یٰسین ملک اُن تاثرات کو محض اختراع کہتے ہیں جن کے مطابق شیخ رشید کے لیے اُن کی تحسین بے وقت تھی۔ ’اگر بالفرض یہ مان بھی لیں کہ شیخ رشید نے کشمیری جنگجوؤں کی اعانت کی تو اسکا تنازعہ نہیں بننا چاہیے، کیونکہ اُنہوں نے تو ہمیں پنا ہ دے کر امن پسند ہونےکا ثبوت دیاتھا۔‘

یٰسین ملک کا خیال ہے کہ اگر بھارت نے شیخ رشید کے مجوزہ دورہ کشمیر کی اجازت نہیں دی تو اس سے اُن کی توقعات مجروح ہونگی۔ ’اگر پندرہ سال قبل مجھ پر کیے گئے احسانات کا ایک فیصد بھی چکا پاؤں تو اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھوں گا لیکن اگر بھارت نے انھیں یہاں آنے کی اجازت نہیں دی تو مجھے بہت دُکھ ہوگا۔‘

اپنے دورہ پاکستان کے دوران پاکستانی صدر اور وزیراعظم کے علاوہ حزب اقتدار وحزب اختلاف کے رہنماؤں سے خصوصی ملاقاتوں کے بعد یٰسین ملک کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کو فیصلہ ساز بات چیت میں شامل کیاجانا چاہیے۔ بھارت کے اُس سوال پر کہ بات چیت میں کشمیریوں کا نمائندہ کون ہوگا ملک کا استدلال ہے کہ نمائندہ کردار ثابت کرنے کے لیے ریاست جموں کشمیر کے تمام اضلاع میں ایک ریفرینڈم کرایا جائے۔

’اگر امن عمل میں عوامی رابطوں کو اہمیت دی جا رہی ہے تو آرپار کی سِول سوسائٹی کو یہ حق دیاجائے کہ وہ کشمیریوں کے نمائندوں کا انتخاب کروائیں۔‘

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد