ریاض سہیل بی بی سی اردو ڈاٹ کام کراچی |  |
 |  کیا کراچی میں پولیس کے پاس صورتحال سے نمٹنے کے لیے وسائل موجود ہیں؟ |
معروف تاجر اور کراچی اسٹاک ایکسچینج کے ممبر امان اللہ مارفانی کو قتل کردیا گیا ہے۔ ان کی لاش گلستان جوہر کے علاقے میں جھاڑیوں سے برآمد ہوئی۔ ان کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے۔ ان کے اہل خانہ کے مطابق وہ سنیچر کی صبح گھر سے بہادر آباد میں واقع اپنے پرنٹنگ پریس کے لیے روانہ ہوئے تھے کہ انہیں نامعلوم افراد نے اغوا کر کے قتل کردیا۔ تاہم ان کے اغوا کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش سہ پہر کوگلستان جوہر کے بلاک چھ کی جھاڑیوں سے ملی ہے۔ لاش برآمد ہونے کے تقریباً آٹھ گھنٹے بعد ان کے بھائی نے ان کی شناخت کی۔ امان اللہ مارفانی کراچی اسٹاک ایکسچینج کے ڈائریکٹر بھی رہے ہیں۔ |