BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 15 June, 2005, 16:52 GMT 21:52 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بھارتی فلمیں: نمائش بدستور ممنوع
News image
انیس سو ستر کی دہائی میں ہر سال تین سو سے زیادہ فلمیں بنا کرتی تھیں
فلموں کی نمائش سے وابستہ افراد کے شدید دباؤ کے باوجود حکومتِ پاکستان نے بھارتی فلموں کی نمائش پر چالیس سال سے عائد پابندی قائم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کے مطابق پاکستانی سینما گھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی قائم رکھنے کا اعلان وزیرِ اعظم شوکت عزیز نے فلمسازوں کے ایک وفد سے ملاقات کے بعد کیا۔

تاہم وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی اداکاروں کے بھارتی فلموں میں کام کرنے کی مخالفت نہیں کی جائے گی۔

پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر انیس سو پینسٹھ کی پاک بھارت جنگ کے بعد پابندی عائد کی گئی تھی۔

حکومتِ پاکستان سے بالی وڈ کی تیارہ کردہ فلمیں دکھانے کی اجازت حاصل کرنے کے لیے پاکستانی فلمی صنعت کی نمایاں اور بااثر شخصیات نے کافی کوشش کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ فلمی صنعت کی خراب حالی دور کرنے کا واحد راستہ یہ رہ گیا ہے۔

حال ہی میں پاکستان کے ایک اہم فلم ساز شہزاد گل نے کہا تھا کہ ’مقامی سطح پر پاکستانی فلمی صنعت نے یہ بات ثابت کر دی ہے کہ وہ مقامی مارکیٹ کے مطالبات قطعاً پورے نہیں کر سکتی۔

حالیہ دہائیوں میں پاکستان میں فلم بین طبقے نے سینیما گھروں میں جانا چھوڑ دیا ہے اور لوگوں کی اکثریت اب بھارتی فلموں کی نقلی سی ڈیز یا ڈی وی ڈیز دیکھ لیتے ہیں۔

انیس سو ستر کی دہائی میں پاکستان میں ایک ہزار تین سو سینیما گھر تھے لیکن آج یہ تعداد کم ہو کر دو سو پچاس رہ گئی ہے۔ بند ہونےوالے سینیما گھروں میں یا تو کاروباری مراکز قائم کر دیئے گئے ہیں یا پھر وہاں پیٹرول سٹیشن قائم کر دیئے گئے ہیں۔

پاکستان میں فلمیں بنانے کی رفتار بھی بہت ہی سست ہوگئی ہے اور گزشتہ برس صرف اٹھارہ فلمیں بنائی گئیں حالانکہ انیس سو ستر کی دہائی میں ایک سال میں فلمیں بنانے کی رفتار تین سو تک تھی۔

شہزاد گل کا کہنا ہے ’ بالی وڈ نے ہمارے گھروں تک رسائی حاصل کر لی ہے۔ کیبل نیٹ ورکس کے ذریعے بھارت میں فلم ریلز ہوتے ہی کیبل کے توسط سے ہمارے گھروں تک پہنچ جاتی ہے اور ہر قسم کی سی ڈیز اور ڈی وی ڈیز تک ہماری رسائی ہے۔‘

66فلمی منصوبے
بالی ووڈ اور لالی ووڈ کے فنکاروں کی دوستی
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد