BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 09 June, 2005, 14:22 GMT 19:22 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آصف، بینظیر کو سوئس کورٹ نوٹس

بینظیر اور آصف زرداری
بینظیر اور آصف زرداری کو اس سے پہلے بھی سوئس مجسٹریٹ منی لانڈرنگ کیس میں نوٹس جاری کر چکے ہیں۔
قومی احتساب بیورو کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ’منی لانڈرنگ، کے ایک مقدمے میں سوئٹزرلینڈ کے تحقیقاتی مجسٹریٹ نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو اور ان کے شوہر آصف علی زرداری کو اب تیرہ جولائی کو پیش ہونے کے لیے نوٹس جاری کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ’منی لانڈرنگ‘ یعنی کالے دھن کو سفید کرنے کے مقدمے میں پندرہ جون کو بینظیر بھٹو اور ان کے شوہر کو طلب کیا تھا لیکن ان کے وکیل نے مختلف وجوہات کی بنا پر سماعت ملتوی کرنے اور نئی تاریخ مقرر کرنے کی درخواست دی۔ جس پر ان کے مطابق اب انہیں تیرہ جولائی کو پیش ہونے کو کہا گیا ہے۔

اس ضمن میں جب آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک سے رابطہ کیا تو انہوں نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے تیرہ جولائی کی تاریخ مقرر ہونے کی تو تصدیق کی۔

لیکن انہوں نے بتایا کہ یہ تاریخ ایک ہفتہ قبل مقرر ہوئی تھی اور اب تو آصف علی زرداری پر دل کا دروہ پڑا ہے، وہ زیرعلاج ہیں اور تیرہ جولائی کو بھی سماعت کے موقع پر پیش نہیں ہوسکیں گے۔

فاروق نائیک کے مطابق انہوں نے سوئٹزرلینڈ میں اپنے وکیل کو میڈیکل سرٹیفکیٹ اور دیگر ضروری کاغذات بھجوادیے ہیں اور وہ ایک دو دنوں میں تیرہ جولائی سے سماعت آگے بڑھانے کے لیے متعلقہ میجسٹریٹ کو درخواست پیش کریں گے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو اور ان کے شوہر پر الزام ہے کہ انہوں نے مختلف سودوں میں مبینہ طور پر’ کمیشن، اور ’کک بیکس‘ سے حاصل ہونے والی رقم ’آف شور‘ کمپنیاں بنا کر سوئیزرلینڈ کی بینکوں میں جمع کرائی تھی۔

جس پر بینظیر بھٹو اور ان کے شوہر کو سوئٹزر لینڈ کے ایک تحقیقاتی مجسٹریٹ نے اگست دوہزار تین میں چھ ماہ کی معطل سزا اور پچاس پچاس ہزار ڈالر جرمانہ کیا تھا جبکہ انہیں بیس لاکھ ڈالر سے زائد رقم حکومت پاکستان کو ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا تھا۔
سوئٹز مجسٹریٹ کے اس حکم کے خلاف بینظیر اور ان کے شوہر نے سوئٹز اٹارنی جنرل کو اپیل کی تھی۔ جس پر اٹارنی جنرل نے دوبارہ تحقیقات کا حکم جاری کیا تھا۔

اپیل کی سماعت کے سلسلے میں اب تک کم از کم دو بار نوٹس ملنے کے باوجود بھی اپیل کنندگاں پیش نہیں ہوئے اور مختلف وجوہات کی بنا پر سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دیتے رہے ہیں۔

66مفاہمت چاہتے ہیں
بے نظیرکہتی ہیں مفاہمت اچھا شگون ہو گا
66نواز بینظیرملاقات
پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ کا چارٹر آف ڈیموکریسی
66نیا کھیل شروع
کیا زرداری کی رہائی سے سیاسی نقشہ تبدیل ہوگا؟
66چار دن کی آزادی
کبھی قید کبھی رہائی: خصوصی ضمیمہ
66بے نظیر، جمہوری حق
’سندھ میں اگلی حکومت قائم کرنا ہمارا حق ہے‘
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد