’بھارت کے رویے میں لچک ہے‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صدر جنرل پرویز مشرف نے کہا کہ حریت کانفرنس کے رہنماؤں کو پاکستان آنے کی اجازت دینے سےظاہر ہوتا ہے کہ کشمیر کےمسئلہ پر بھارتی حکومت کے رویے میں لچک پیدا ہوئی ہے۔ صدر جنرل مشرف نے متحدہ عرب امارات اور قطر کے سرکاری دورے پر روانگی سے قبل اسلام آباد میں ہوائی اڈے پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کشمیری رہنماؤں کے پاکستان کے دورے کو ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں میں اعتماد کی بحالی کی طرف یہ ایک اہم پیش رفت ہے کیونکہ یہ رہنما بھارت کے پاسپورٹ اور پاکستانی ویزے کے بغیر اسلام آباد آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس دورے سے یہ بات بھی ظاہر ہوتی ہے کہ بھارت اور پاکستان دونوں ہی کشمیر کو ایک متنازعہ مسئلہ تسلیم کرتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان جاری مذاکرات کو آگے بڑہانے میں مدد ملے گی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||