BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 04 June, 2005, 12:07 GMT 17:07 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دہشتگردی کے ملزم کو سزائے موت

ملزم پولیس کی حراست میں
کراچی میں عدالت نے دہشت گردی کے ملزم کو موت سزا سنائی ہے۔
کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مسجد حیدری اور امام بارگاہ رضا علی کے بم دھماکوں میں ملوث ملزم گل حسن کو پینتالیس مرتبہ سزائے موت سنائی ہے۔

عدالت نے انیس مئی کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ملزم ایک ہفتے کے اندر اعلیٰ عدالت میں اپیل کر سکتا ہے۔

عدالت نے حکم دیا ہے کہ ملزم ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو ایک لاکھ روپے اور زخمی ہونے والے کو پچاس ہزار روپے ہرجانہ بھی ادا کرے۔

کالعدم سپاہ صحابہ کے کارکن گل حسن پر شیعہ فرقے کی دو مسجدوں پر بم پھینکنے کا منصوبہ بنانے کے الزام میں مقدمہ چلایا گیا تھا۔

استغاثہ کے مطابق گزشتہ برس سات مئی کو نماز جمعہ کے دوران تاریخی تعلیم اہ اور قائد اعظم کی مادر علمی میں واقع حیدری مسجد میں خودکش دھماکے میں 23 افراد ہلاک اور 98 زخمی ہوگئے تھے۔

یہ دھماکہ پولیس سپاہی اکبر نیازی نے کیا تھا جسے بارود سے بھرے بریف کیس کے ساتھ ملزم گل حسن مسجد میں چھوڑ کر آیا تھا۔

دوسرے مقدمے میں استغاثہ کے مطابق ملزم گل حسن نے محمد علی کھتری کو تیار کیا تھا جس نے گزشتہ سال 31 مئی کو ایم اے جناح روڈ پر بارگاہ علی رضا میں مغرب کی نماز کے وقت خودکش دھماکہ کیا تھا۔ جس میں موقعہ پر تئیس افراد ہلاک اور چالیس زخمی ہوگئے تھے۔

ان مقدمات میں ملزم گل حسن کوگزشتہ سال 13 جون کو میٹھادر پولیس کی حدود سے گرفتار کیا گیا تھا۔

اس پر الزام تھا کہ اس نے مفرور ملزمان آصف چھوٹو اور مفتی عبید کے ساتھ مل کر مسجدوں پر حملے کا منصوبہ بنایا تھا۔

حیدری مسجد کے دھماکے کے مقدمے میں استغاثہ کے 48 گواہوں کے بیانات قلمبند کئے گئے جن میں تین عینی گواہ بھی شامل ہیں جنہوں نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نےگل حسن کو ایک بریف کیس خودکش حملہ آورپولیس سپاہی اکبر خان کے حوالے کرتے ہوئے دیکھا تھا۔

استغاثہ نے امام رضا بارگاہ بم کیس میں بھی دو عینی گواہ پیش کئے-

ملزم کے وکیل کا کہنا ہے کہ وہ اس فیصلے کے خلاف اعلیٰ عدالت میں اپیل کریں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد