BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 31 May, 2005, 19:49 GMT 00:49 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ابو فراج اللبی امریکہ کے حوالے

ابو فراج اللبی
ابو فراج اللبی کی گرفتاری کے بعد کہا گیا تھا کہ انہیں امریکہ کے حوالے نہیں کیا جائے گا
پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف نے کہا ہے کہ القاعدہ کے رہنما ابو فراج اللبی کو امریکہ کے حوالے کر رہے ہیں اور شاید انہیں امریکہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

یہ بات انہوں نے منگل کی رات کو ’سی این این‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہی ہے۔

ابو فراج اللبی کے بارے میں وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے کہا تھا کہ وہ صدر جنرل پرویز مشرف پر دسمبر سن دو ہزار تین اور گزشتہ سال وزیراعظم پر ہونے والے ناکام جان لیوا حملوں میں بھی ملوث ہیں۔

دو مئی کو صوبہ سرحد کے شہر مردان سے گرفتاری کے بعد ابو فراج سے پاکستانی حکام نے پوچھ گچھ کی ہے اور اس وقت وزیر داخلہ اور وزیر اطلاعات دونوں نے کہا تھا کہ نہ تو امریکہ نے ابو فراج کو ان کے حوالے کرنے کا کہا ہے اور نہ پاکستان ایسا کرے گا۔

ابو فراج امریکی ادارے ’ایف بی آئی‘ کی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں بھی شامل نہیں ہے لیکن پھر بھی امریکہ نے اسے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

اس بارے میں صدر جنرل پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ وہ ان پر حملوں کے سرغنہ ہیں لیکن ابو فراج ’بہت بڑے، معاملات میں ملوث ہے اس لیے امریکہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور ان کا ٹرائل بعد میں کریں گے۔ تاہم صدر نے یہ بھی کہا کہ ’ہم اسے پاکستان میں رکھنا نہیں چاہتے‘۔

ایک سوال پر صدر نے بتایا کہ القاعدہ کے رہنماؤں کا آپس میں ’کوریئر‘ کے ذریعے رابطہ ہے اور ابو فراج نے اسامہ بن لادن کی موجودگی کے بارے میں کوئی مفید معلومات نہیں دی۔

جب ان سے افغان صدر حامد کرزئی کے اس بیان کے بارے میں پوچھا گیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بن لادن پاکستان میں ہیں تو صدر نے کہا کہ یہ تو بیان ہے اور وہ بھی یہ بیان دے سکتے ہیں کہ بن لادن افغانستان میں ہے لیکن انہوں نے ایسا کبھی نہیں کہا۔

واضح رہے کہ دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں تعاون کے سلسلے میں تا وقت پاکستان تقریباً سات سو افراد کو القاعدہ سے تعلقات کے شبہے میں گرفتار کر کے امریکہ کے حوالے کر چکا ہے۔ جن میں سے درجنوں افراد کئی ماہ تک امریکی قید میں رہنے کے بعد واپس پاکستان بھی پہنچ گئے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد