BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 21 May, 2005, 17:10 GMT 22:10 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
رحمان کا وائٹ ہاوس زمین بوس

مبینہ رحمان ڈاکو
مبینہ رحمان ڈاکو کے فرار کے بعد رینجرز کے جوان کارروائی کرنے کے لیے جا رہے ہیں
کراچی پولیس نے انتہائی مطلوب ملزم رحمان ڈکیت کے فرار ہونے کے بعد حب میں اس کے ٹھکانے وائٹ ہاوس کو دھماکے سے زمین بوس کردیا گیا ہے۔

رینجرز کے ونگ کمانڈر جمشید کا کہنا ہے کہ رحمان ڈکیت کے اڈے وائٹ ہاوس سے رینجرز نے بھاری تعداد میں اسلحہ اورگولا بارود برآمد کیا ہے۔ جس میں انیس راکٹ، تینتیس گولے، ساڑہ سات ہزار گولیاں، انیس پسٹل اور چھ عدد کلاشنکوف شامل ہیں۔

رینجرز کے افسر تعلقاتِ عامہ عابد شاھ کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا قلعہ ختم کرنا ضروری تھا۔ اس کارروائی سے علاقے کے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس گروہ نے انہیں یرغمال بنایا ہوا تھا۔

عابد شاھ نے اس الزام کی تردید کی کہ آپریشن کے دوران چادر اور چار دیواری کا تقدس پائمال کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وائٹ ہاوس کے اردگرد بھی دہشت گردوں کی ہی گھر تھے۔ جب کہ ڈی آئی جی آپریشن مشتاق شاھ کا کہنا ہے کہ اندیشہ ہے کہ رحمان ڈکیت آگے بلوچستان کی حدود میں فرار ہوگیا ہوگا۔

دوسری جانب مقابلے میں زحمی ہونے والے ڈی ایس پی چودھری اسلم کی مدعیت میں حب تھانے پر رحمان ڈکیت اور ان کے آٹھ ساتھیوں پر قتل، پولیس پر حملے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

جب کہ صوبائی وزیر روف صدیقی کی جانب سے منگل کے روز پریس کانفرنس میں دعوی کیا گیا تھا کہ پولیس اور ڈاکوں کے مقابلے میں ایک ایس ایچ او شھید ہوگئے ہیں۔ جب کہ دو راہگیر بھی مارے گئے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پولیس نے ڈاکوں کے تین ساتھیوں کو مارڈالا ہے۔ مگر پولیس کی ایف آر میں اس کا کوئی ذکر نہیں کیاگیا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد