BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’جرنیل اور جج تنقید سے بالاتر‘

ناہید خان
ناہید خان کے جرنیلوں کے خلاف ریمارکس کو کارروائی سے حذف کر دیا گیا
پاکستان کی قومی اسمبلی کے سپیکر نے حزب اختلاف کے مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایوان میں فوج اور عدلیہ کے خلاف کوئی بات نہیں ہو سکتی۔

منگل کو سپیکر چوہدری امیر حسین نے حزب اختلاف کی جماعت پیپلز پارٹی کی رکن ناہید خان کی اس تقریر کو حذف کرنے کا حکم دیا تھا جس میں انہوں نے فوج کے خلاف بات کی تھی۔

تاہم بدھ کو حزب اختلاف کے ارکان نے اسپیکر کے اس فیصلہ پر احتجاج کیا اور کہا کہ اگر صدر جنرل پرویز مشرف سیاست میں ملوث ہو سکتے ہیں تو ان کے خلاف ایوان میں بات کرنا درست ہے۔

پی پی پی کے رکن نیر بخاری نے قانونی نکات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ناہید خان نے فوج کو برا نہیں کہا مگر ایک شخص کے خلاف بات کی تھی۔ ناہید خان نے بھی تقریر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صرف یہ کہا تھا کہ ان چند جرنیلوں کو روکا جائے جو فوج کو سیاست میں ملوث کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہا کہ حزب اختلاف کے ارکان نا اہلی سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔

اس پر وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر شیر افگن نے کہا کہ آئین کی رو سے فوج اور عدلیہ کے خلاف بات کرنے والا رکن اسمبلی نا اہل ہو سکتا ہے۔

وزیر کے جواب میں پی پی پی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ صدر جنرل پرویز مشرف کے بارے میں ایوان میں بات کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر صدر مشرف کو سیاست کا اتنا ہی شوق ہے تو وہ وردی اتار کر مسلم لیگ کے صدر بن جائیں۔

انہوں نے الزام لگایا کہ صدر مشرف توپ اور بندوق پر بیٹھ کر طاقت کی سیاست کر رہے ہیں اور اسی طاقت کے بل بوتے پر سیاستدانوں کو کنٹرول کرنا چاہتے ہیں۔

سپیکر امیر حسین نے اپنی رولنگ دہراتے ہوئے کہا کہ ناہید خان کی تقریر میں سے ایک ایسا پہلو نکلتا تھا جس سے فوج کے ڈسپلن کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر جنرل پرویز مشرف کو دو عہدے رکھنے کا اختیار پارلیمنٹ نے دیا ہے اور اگر پارلیمنٹ میں کوئی بل پاس ہو جائے تو سب ارکان اسمبلی کو اس کا احترام کرنا چاہیئے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد