سرحد: بچوں کے سروے کا اعلان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سرحد کی صوبائی حکومت نے آئندہ ماہ مئی میں پانچ سے نو سال کی عمر کے بچوں کے کوائف جمع کرنے کی غرض سے ایک سروے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ صوبائی حکومت کے ایک اعلان کے مطابق اس سروے کے ذریعے سرکاری اور غیرسرکاری تعلیمی اداروں میں بچوں کا صحیع اندازہ ہو سکے گا اور وہ بچے جو کسی وجہ سے سکول نہیں جا سکے ان کی نشاندہی بھی ہو پائےگی۔ سروے کے دوران صوبائی محکمۂ مدارس اور خواندگی کے اہلکار گھر گھر جا کر یہ معلومات جمع کریں گے جس کے لیے حکومت نے عوام سے مکمل تعاون کی اپیل کی ہے۔ صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ اس سروے سے مستقبل میں تعلمی پالیسیاں بہتر انداز میں تیار کرنے میں مدد ملے گی۔ اس اقدام کا مقصد بظاہر پانچ سے نو سال کے ایسے بچوں کے اعداد و شمار جمع کرنے ہیں جو کسی وجہ سے سکول نہیں جا سکے۔ سرحد حکومت کا کہنا ہے کہ ایسے علاقوں میں غیرسرکاری عمارتوں میں سکول کھولے جائیں گے اور تعلیمی سہولیات لوگوں کی دہلیز تک پہنچائی جائیں گی۔ متحدہ مجلس عمل کی موجودہ صوبائی حکومت تعلیعی شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ اس سے قبل اس نے تعلیم کے فروغ کے لیے مفت درسی کتب کی تقسیم سمیت کئی اہم منصوبوں پر کام کا آغاز کیا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||